?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت صنعت و پیداوار نے مبینہ طور پر برآمدی اہداف پورے کرنے میں ناکام رہنے والے آٹوموبائل اسمبلرز کے مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹ کی تجدید نہیں کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آٹو پالیسی 26-2021 کے تحت مینوفیکچررز جون 2026 تک اپنی درآمدی قیمت کے 10 فیصد کے برابر برآمد کرنے کے پابند ہیں، اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے برآمد میں تقریباً 2 فیصد اضافہ لازمی ہے تاکہ جون 2026 تک 5 برسوں میں کُل برآمدات 10 فیصد ہو جائیں۔
اس طرح کی برآمدات مکمل طور پر تیار شدہ یونٹس یا اُن اشیا کی ہو سکتی ہیں جو اسمبلرز کی بین الاقوامی سپلائی چینز کے ذریعے پاکستان میں بنتی ہیں۔
تاہم پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوحید خان نے بتایا کہ وہ تمام آٹو کمپنیاں جو اپنے برآمدی اہداف کو پورا نہیں کر سکیں اُن کے مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹ کی تجدید نہیں کی گئی اور ان کے درآمدی کوٹے کو بھی اپ لوڈ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 3 اسمبلرز کے مینوفیکچرنگ لائسنس کی منسوخی سے متعلق رپورٹس گمراہ کن ہیں، الیکٹرانک میڈیا ان میں سے کسی کا نام لیے بغیر 3 اسمبلرز کے مینوفیکچرنگ لائسنس کی معطلی کی خبریں چلا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ 3 کمپنیوں کا نہیں بلکہ ان تمام کمپنیوں کا معاملہ ہے جن کی برآمدات مقررہ کوٹے سے کم ہیں۔
دوسری جانب’ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ’ نے روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ روز مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ سے 3 لاکھ روپے کی کمی کردی ہے، یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پارٹس کی قلت کی وجہ سے 24 سے 31 اکتوبر تک پلانٹس رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہونڈا سٹی 1.2 ایل کی نئی قیمت 46 لاکھ 99 ہزار، سی وی ٹی 1.2 ایل کی نئی قیمت 48 لاکھ 29 ہزار روپے، چی وی ٹی 1.5 ایل کی 54 لاکھ 39 ہزار روپے اور اے ایس پی ایم ٹی 1.5 ایل کی نئی قیمت 56 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
بی آر-وی سی وی ٹی ایس، ایچ آر-وی وی ٹی آئی اور ایچ آر-وی وی ٹی آئی ایس کی قیمتیں بالترتیب 65 لاکھ 29 ہزار روپے، 78 لاکھ 99 ہزار روپے اور 81 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم کر کے 62 لاکھ 99 ہزار، 76 لاکھ 49 ہزار اور 78 لاکھ 99 ہزار مقرر کر دی گئی ہیں۔
ہنڈائی نشاط موٹرز نے بھی قیمتوں میں ایک لاکھ سے ساڑھے 3 لاکھ کی کمی کی ہے، ایلانٹرا 1.6 اور 2.0 کی نئی قیمتیں بالترتیب 65 لاکھ 99 ہزار اور 71 لاکھ 30 ہزار روپے سے کم کرکے 63 لاکھ 99 ہزار روپے اور 69 لاکھ 30 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہیں۔
ٹکسن جی ایل ایس، جی ایل ایس اسپورٹ اور الٹیمیٹ کی قیمتیں بالترتیب 73 لاکھ 65 ہزار، 82 لاکھ 30 ہزار اور ایک کروڑ 3 لاکھ سے کم کر کے 71 لاکھ 65 ہزار روپے، 80 لاکھ 30 ہزار روپے اور 86 لاکھ 59 ہزار روپے کر دی گئی ہیں۔
سوناٹا 2.0 اور 2.5 کے نئے نرخ بالترتیب 99 لاکھ 79 ہزار روپے اور ایک کروڑ 9 لاکھ روپے مقرر کردیے گئے ہیں جوکہ اس سے قبل ایک کروڑ 3 لاکھ روپے اور ایک کروڑ 13 لاکھ روپے تھے۔
پورٹر ہائی ڈیک، فلیٹ ڈیک، ڈیک لیس، اے سی کے ساتھ ہائی ڈیک، اے سی کے ساتھ فلیٹ ڈیک اور اے سی کے ساتھ ڈیک لیس اب بالترتیب 37 لاکھ 29 ہزر روپے، 37 لاکھ 9 ہزار روپے، 36 لاکھ 89 ہزار روپے، 38 لاکھ 39 ہزار روپے، 38 لاکھ 19 ہزار روپے اور 37 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ سے اغوا ہونے والے فلسطینیوں کا انکشاف
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: آج شام شائع ہونے والی ایک متعلقہ رپورٹ میں عبرانی اخبار
مئی
بین الاقوامی اتحاد ستمبر 2026 تک عراق چھوڑ دے گا: عراقی وزیر اعظم
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع سوڈانی نے اعلان کیا ہے
نومبر
چار سال پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا۔ عظمی بخاری
?️ 9 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چار
جولائی
پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے۔ گورنر پنجاب
?️ 1 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ
اگست
ہم تیسری عالمی جنگ میں ہیں: اسرائیلی وزیر خارجہ
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:Yediot Aharanot اخبار نے آج منگل کے روز اپنے شمارے میں
جنوری
کیا ٹرمپ یوکرین کی جنگ کا فیصلہ کرپائیں گے ؟
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں جنگ کو فوری
مئی
ایران کی جانب سے اسرائیلی F-35 جنگجو طیارے کا گرنا کیوں اہم ہے؟
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صہیونیستی ریخے کے حالیہ جارحیت کے بعد تہران اور تل
جون
رائد سعد کی شہادت پر حماس کی خاموشی طوفان سے پہلے کی خاموشی ہے
?️ 22 دسمبر 2025 رائد سعد کی شہادت پر حماس کی خاموشی طوفان سے پہلے کی
دسمبر