انفینکس نے زیرو 30 کی قیمت کم کرکے پاکستان میں پیش کردیا

?️

سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس کی جانب سے گزشتہ ماہ ستمبر کے آغاز میں متعارف کرائے گئے فون ’زیرو 30 فائیو جی‘ کو پاکستان میں بھی پیش کردیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی نے فون کو پاکستان میں متعارف کراتے ہوئے اس کی قیمت بھی کم کردی اور ایک ہی ماہ میں 10 ہزار روپے کے قریب اس کی قیمت کم کی گئی۔

’انفینکس زیرو 30 فائیو جی‘ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں 50 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا، جس کے سینسر بھی اپ گریڈ کردیے گئے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ فون ولاگز کے لیے اب تک کا سب سے بہترین فون ہے، جس سے کوئی بھی سوشل میڈیا انفلوئنسر شاندار ولاگز بنا سکتا ہے۔

اسی طرح فون کے بیک پر بھی تین کیمرے دیے گئے ہیں اور کیمروں کے میگا پکسل بڑھانے سمیت ان کے سینسرز کو بھی اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔

’انفینکس: زیرو 30 فائیو جی‘ کے بیک پر 108 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیا ہے جب کہ دوسرا 13 جب کہ تیسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا ہے۔

اسی طرح فون کے فرنٹ پر دیے گئے 50 میگا پکسل کیمرے کے سینسرز کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

فون کی اسکرین 6.87 انچ رکھی گئی ہے جب کہ پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ اس میں 68 واٹ کا چارجر دیا گیا ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم جب کہ اوکٹاکور کا سی پی یو دیا گیا ہے۔

’انفینکس: زیرو 30 فائیو جی‘ کو 8 اور 12 جی بی ریم جب کہ 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچر بھی دیے گئے ہیں اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں سیکیورٹی فیچرز کو اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

کمپنی نے فون میں بہترین ٹیکنالوجی کے حامل کیمرے استعمال کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فون کو ابتدائی طور پر گزشتہ ماہ یورپ میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب اسے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا گیا۔

پاکستان میں اسے متعارف کرائے جانے کے موقع پر کمپنی کی جانب سے ایونٹ بھی منعقد کیا گیا، جس میں معروف شوبز شخصیات اور ولاگرز نے بھی شرکت کی۔

کمپنی نے ستمبر میں اسے متعارف کراتے وقت اس کے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی ماڈیول کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 8 ہزار روپے تک بتائی تھی۔

لیکن اب کمپنی نے اسے پاکستان میں ایک لاکھ روپے سے بھی کم قیمت میں فروخت کے لیے پیش کردیا جب کہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت اس سے بھی کم رکھی گئی ہے۔

مجموعی طور پر فون کو پاکستان میں متعارف کراتے وقت اس کی قیمت میں 8 سے 10 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹاسک فورس کام کررہی ہے، جلد بجلی سستی ہوگی۔ وزیر خزانہ

?️ 13 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

پاکستان کا یمن بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کے تسلسل کا مطالبہ

?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں:پاکستان نے یمن میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے

Uber’s Turbulent Week: Kalanick Out, New Twist In Google Lawsuit

?️ 31 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

شام کے بارے میں ترک وزیر خارجہ کے ایران پر عائد الزامات کہاں تک صحیح ہیں؟

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے بارے میں ایران کے ساتھ معاہدے پر مبنی ترکی

روس کا ٹرمپ کی مجوزہ امن کونسل کے ابتدائی اجلاس میں شرکت سے انکار

?️ 12 فروری 2026روس کا ٹرمپ کی مجوزہ امن کونسل کے ابتدائی اجلاس میں شرکت

آج دھوکے باز اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کر رہا ہوں، عمران خان

?️ 10 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران

ہیروشیما کے میئر: ٹرمپ ایٹم بمباری کی حقیقت کو نہیں سمجھتے

?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر کے بیانات پر جاپانی حکام اور عوام کے

امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے خلاف کیوں ہے ؟

?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا جمعہ کو نیویارک میں اقوام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے