حکومت سازی میں تعاون کیلئے ایم کیو ایم پاکستان اپنی شرائط پر قائم

?️

کراچی: (سچ خبریں) وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے تعاون کیلئے ایم کیو ایم پاکستان اپنی شرائط پر قائم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس میں مذاکراتی ٹیم نے رابطہ کمیٹی کومسلم لیگ ن کے ساتھ ملاقات سے متعلق آگاہ کیا، اجلاس میں اراکین کی اکثریت کا مؤقف تھا کہ آئینی ترامیم سے متعلق مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزارتیں دینے میں ایم کیو ایم کا ممبران کے تناسب سے زیادہ حق بنتا ہے، وفاق میں ایسی وزارتیں دی جائیں جس سے شہری سندھ اور کراچی کے مسائل حل ہوں۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت میں 5 سے 6 وزارتیں چاہتی ہے، ایم کیو ایم نے شروع میں ہی وزارتوں کے نام دے دیئے تھے، ایم کیو ایم میری ٹائم، توانائی یا پیٹرولیم، مواصلات کی وزارت چاہتی ہے، لیبر، اوورسیز اور ہاؤسنگ کی وزارتیں بھی مانگی گئی ہیں، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان وفاق میں وزارتوں پر کوئی بات تاحال فائنل نہیں ہوئی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنے مطالبات ن لیگ کے سامنے رکھ دیئے ہیں، مسلم لیگ ن نے جلد رابطے کی یقین دہانی کروائی ہے، مسلم لیگ ن چاہتی ہے وزیراعظم کا حلف ہونے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ معاملات طے کیے جائیں، ن لیگ نے ابھی وزارتوں کے لیے نام فائنل نہیں کیے۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو گورنر سندھ کا عہدہ دینے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے، ن لیگ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت جس کا نام دے گی اسے گورنر سندھ مقرر کیا جائے گا۔

ذرائع نے کہا ہے ایم کیو ایم کی جانب سے اس عہدے کے لیے موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ہی نام دیئے جانے کا امکان ہے کیوں کہ اس حوالے سے مصطفیٰ کمال پہلے ہی ایم کیو ایم کی جانب سے کامران ٹیسوری کو بطور گورنر ذمہ داریاں جاری رکھنے کا بیان دے چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے بائیڈن پر دباؤ

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع نے امریکہ میں صدر

پوتن کے لیے ٹرمپ کے سرخ قالین نے مغربی میڈیا کو حواس باختہ کر دیا

?️ 16 اگست 2025پوتن کے لیے ٹرمپ کے سرخ قالین نے مغربی میڈیا کو حواس

ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت 38 افراد جاں بحق، 29 زخمی

?️ 21 نومبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ضلع کرم میں مسافر

اسرائیل کو مکمل طور پر لبنانی سرزمین سے نکلنا ہوگا: جماعت اسلامی لبنان

?️ 28 جون 2026سچ خبریں: جماعت اسلامی لبنان نے ہفتہ کو جاری کردہ ایک رسمی بیان

غزہ کے بچوں کو منجمد کرنے کے سانحہ کا سلسلہ جاری 

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سردی کی وجہ سے غزہ کے

آل سعود کے جرائم کو امریکی گرین سگنل

?️ 12 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ اور مغربی ممالک نے سعودی عرب میں ہونے والے جرائم

43 سابق اسرائیلی حکام نے نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا

?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:اخبار Yedioth Aharonot نے اعلان کیا کہ 43 اسرائیلی شخصیات نے

فلسطین سے باہر نکلو ؛قطر ورلڈ کپ شائقین کا صیہونیوں کو پیغام

?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فٹبال کے تماشائیوں اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے