?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان نے شام کے زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے سیاسی تحفظات کو ایک طرف رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان نے کہا کہ سیاسی تحفظات کو پس پشت ڈال کر شام میں زلزلہ کے متاثرین کو امداد فراہم کی جانی چاہیے۔
اقوام متحدہ کے اس اہلکار نے مزید کہا کہ کل یا پرسوں ہم باب الحوی کراسنگ کی مرمت کے بعد شمالی شام میں انسانی امداد پہنچائیں گے۔
ادھر المیادین نیوز چینل نے بدھ کی شام تہران میں اپنے نامہ نگار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام کے زلزلہ زدگان کے لیے ایران کا انسانی امداد لے جانے والا چوتھا طیارہ حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر سلمان نواب نوری نے بدھ کی شام اس طیارے کے کارگو کے بارے میں بتایا کہ اس کارگو میں شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے ایران کی امداد، خیمے، خوراک، کھجور، چاول وغیرہ شامل ہیں۔
المیادین نے مزید کہا کہ شام کے زلزلے کے متاثرین کے لیے متحدہ عرب امارات کا امدادی سامان لے جانے والا پانچواں طیارہ، جس میں 10 ٹن امداد شامل ہے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا خط جی ایچ کیو کو بھیج دیا گیا، تعیناتی ایک دو روز میں ہوجائے گی، خواجہ آصف
?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف
نومبر
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، اہلیہ کی ضمانت منظور کر لی
?️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کی اشیا کی خرید
جون
دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ایرانی حملے جاری
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراق کے کردستان ریجن میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ایرانی
اکتوبر
واٹس ایپ میں ’چیٹ میڈیا ہب‘ فیچر متعارف ہونے کا امکان
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: واٹس ایپ اپنے ویب ورژن کے لیے ایک نیا فیچر
مئی
کیا اسرائیل نے غزہ جنگ کا ایک بھی مقصد حاصل کیا ہے؟صیہونی میڈیا
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اسرائیلی حکام کی جنگ کے اہداف کو
اپریل
عراق سے امریکی فوجی انخلا میں تاخیر کی پس پردہ وجوہات
?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:جیسے جیسے عراق کے پارلیمانی انتخابات قریب آرہے ہیں ، کچھ
ستمبر
روس کے ساتھ تجارت کے لیے متحدہ عرب امارات پر مغربی دباؤ
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ امریکہ،
مئی
صیہونی فوجیوں کی عجیب فوجی مشقیں
?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:آج صبح اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر فوجی مشقوں
اپریل