احتیاط نہ کی تو آئندہ دنوں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے:وزارت صحت

پاکستان نے ویکسینیشن میں ریکارڈ قائم کرد یا: ڈاکٹر فیصل سلطان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان  نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں کورونا کی صورتحال گزشتہ ماہ سے بہتر ہے،ملک میں کورونا کیسز کی شرح 2 فیصد چل رہی ہے ، احتیاط نہ کی تو آئندہ دنوں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، کوشش ہے ویکسی نیشن کا عمل جاری رہے، ویکسی نیشن مہم اچھی چل رہی ہے۔

ویکسین کی ایک کروڑ 35 لاکھ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں، جبکہ ان میں 35 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔ ایک کروڑ 7 لاکھ افراد کی جزوی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ رواں سال 7کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، ویکسین کا ہدف پورا کرنے میں 6ماہ کا وقت باقی ہے۔

تعلیمی شعبے کے 60 فیصد عملے کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین سنٹرز کو ویکسین کی لگاتار فراہمی جاری ہے، رواں ہفتے 35 لاکھ سائنو ویک، اور 5 لاکھ کین سائنو ویکسین کی خوراکیں لائی گئی ہیں، فائزر کی محدود خوراکیں موجود ہیں، کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کو فائزر ویکسین لگائی جارہی ہے۔

اسی طرح روزگار کیلئے ملک سے باہر جانے والوں کو بھی فائزر لگانے کی اجازت ہے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مزید 44 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 1052 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 924 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1052 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس طرح کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد رہی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 952,907 ہوگئی ہے جن میں سے 897,834 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 44 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 152 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 921 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

مشہور خبریں۔

عراقی وزیر اعظم کا صیہونی مخالف بیان

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد اور عراقی وزیر اعظم محمد شیاع

آزاد کشمیر میں معطل شدہ صدارتی آرڈیننس کے خلاف مکمل ہڑتال

?️ 6 دسمبر 2024 مظفر آباد: (سچ خبریں) متنازع صدارتی آرڈیننس کی منسوخی کے لیے

غزہ میں بھوک کی المناک داستان اور صہیونی افواج پر مجاہدین کی کاری ضرب

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، جہاں بھوک سے بچوں

کرپشن کیس: عمران ریاض کی ضمانت کیلئے اینٹی کرپشن عدالت میں درخواست

?️ 24 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) صحافی عمران ریاض خان نے اپنے خلاف تھرابی جھیل

جمعہ صیہونیوں کے خلاف غصے کا دن

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں فلسطینیوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی قوم

شمال مغربی سامرا میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع

?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے آج ایک بیان جاری

یوکرین کے جوہری ہتھیار تیار کرنے کا خطرہ ہے: روسی وزیر دفاع

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:  اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم CSTO کے وزرائے دفاع سے خطاب

جاپان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور،770 ارب ڈالر

?️ 24 دسمبر 2025جاپان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور،770 ارب ڈالر جاپانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے