?️
سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض حکومت نے حماس کے کمانڈر رائد سعد کو قتل کرنے کے بعد واشنگٹن کو اس کاروائی سے متعلق آگاہ کیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی سکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب نے حماس کی عسکری شاخ کے کمانڈر رائد سعد کے قتل کے بعد اس اقدام کی اطلاع واشنگٹن کو دی۔
یہ بھی پڑھیں:حماس نے الحیا کے قتل کی خبروں کی تردید کی ہے
رپورٹ کے مطابق صیہونی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے رائد سعد کے قتل کے صرف 20 منٹ بعد امریکہ کو اس کارروائی کے بارے میں آگاہ کر دیا۔
ان ذرائع کے مطابق، اسرائیل نے اس قتل کے ذریعے امریکہ کے غصے کو مول لیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رائد سعد کے قتل کا حماس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی سے کوئی تعلق نہیں تھا، اور اسرائیل کے سیکیورٹی اداروں میں اس قتل کے بارے میں اختلافات بھی پائے گئے ہیں۔
اس دوران، صیہونی ریڈیو اور ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ اس کے سیکیورٹی ادارے غزہ کی پٹی میں حماس کے رہنماؤں کا تعاقب جاری رکھیں گے، اور ان کی توجہ ان افراد پر ہوگی جو 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث تھے۔
دوسری جانب، صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی فورسز جنوبی کمان میں تعینات ہیں اور کسی بھی فوری خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات کریں گی۔
صیہونی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں اس کے تعینات فوجیوں نے ایک مسلح شخص کو ہلاک کر دیا، جو "زرد لائن” عبور کرکے فوج کے لیے خطرہ بن چکا تھا۔
صیہونی فضائی حملے میں غزہ کے النابلسی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چار افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔
صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں اس فضائی حملے کا مقصد رائد سعد کا قتل تھا، جو قسام بریگیڈ کا دوسرا اہم ترین شخص تھا۔
صیہونی فوج نے اس پر بھی دعویٰ کیا کہ ہم نے غزہ شہر میں حماس کے ایک اہم رہنما کو نشانہ بنایا۔
صیہونی چینل 12 نے صیہونی حکام کے حوالے سے بتایا کہ غزہ میں اس ترور کا مقصد حماس کے عسکری شاخ کے نائب کمانڈر رائد سعد کو قتل کرنا تھا۔
صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ رائد سعد حماس کی فورسز کو دوبارہ منظم کرنے اور مضبوط کرنے کے لیے ذمہ دار تھا۔
مزید پڑھیں:رفح میں حماس کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کی صہیونی کوشش ناکام
صیہونی فوجی ریڈیو نے دعویٰ کیا: "گزشتہ دو ہفتوں کے دوران رائد سعد کو نشانہ بنانے کے کئی مواقع ملے، لیکن آخری لمحے میں انہیں منسوخ کر دیا گیا۔ وہ کئی بار جنگ کے دوران ترور سے بچ چکے ہیں، اور ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ آپریشن کامیاب رہا یا نہیں۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق، آپریشن کے کامیاب ہونے کے امکانات ہیں۔


مشہور خبریں۔
سرچارج عائد کرنے سے گردشی قرضوں کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، چیئرمین نیپرا
?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پانچ رکنی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور
مارچ
سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن تیز ہوگیا
?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں
ستمبر
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل کرتے تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا، چیف جسٹس
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس
مئی
کیا اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے قوانین کی پابندی کر رہی ہے؟
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کو مزاحمت کے ساتھ جنگ بندی کی ضرورت
جنوری
صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کے بارے میں الحوثی کا اظہار خیال
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے رسول پاک کی
ستمبر
سی آئی اے کے سابق سربراہ نے دوسرے ممالک کے انتخابات میں مداخلت کا اعتراف کیا
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: کچھ صارفین نے یاد دلایا ہے کہ جیمز وولسی کے
جولائی
بیرسٹر گوہر علی خان کا ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر افسوس کا اظہار
?️ 1 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) بیرسٹر گوہر نے سپریم لیڈر کی شہادت پر
مارچ
اسرائیل کا وجود تباہی کے دہانے پر
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے نیتن یاہو کی کابینہ
جنوری