?️
سچ خبریں:فلسطین کی اورجہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل اور حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ نے ایک ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ قابضین کے خلاف سیف القدس کا آپشن موجود ہے ۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العروری کی میزبانی کی،اس اجلاس میں لبنان میں تحریک حماس کے نمائندے احمد عبدالہادی، لبنان میں جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے احسان عطیہ اور حماس کے متعدد دیگر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
دونوں فریقوں نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت میں اضافے اور قابض حکومت کے اہلکاروں کی طرف سے بیت المقدس کو یہودیانے اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی سازش، فلسطینی علاقوں میں صیہونیوں کو آباد کرنے اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے غزہ کی پٹی کے محاصرے میں صہیونی دشمن کی جیلوں میں قیدیوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا جائزہ لیا، فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ کے ہمراہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے صیہونی غاصبوں کے خلاف مزاحمت کو مضبوط بنانے کی ضرورت اور فلسطینیوں کے اسلامی اور عیسائی مقدسات کے تحفظ پر بھی زور دیا۔


مشہور خبریں۔
پڑھے لکھے لوگوں نے کس جماعت کو ووٹ دیا؟ سروے نتائج میں تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں 8 فروری کو ہوئے عام انتخابات کے حوالے
مارچ
حزب اللہ کا وینزویلا پر امریکی فوجی حملے پر ردعمل
?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے وینزویلا پر امریکی فوجی حملے
فلسطینی مزاحمتی گروپ: ایران کے پاس دشمن کو پشیمان کرنے کی کافی طاقت ہے
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی
جون
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن کے قافلے پر مبینہ حملہ
?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈیرہ اسمٰعیل خان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے
جنوری
ٹرمپ نے ہیرس پر پھر حملہ کیا
?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر کے انتخابات کے لیے
اگست
جولانی فورسز کی خونی یلغار
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:جنوبی شام کے دروزی صوبے سویداء میں ابو محمد جولانی
جولائی
ہندوستان کے وزیر اعظمکے ہاتھوں امارات کے سب سے بڑے ہندو مندر کا افتتاح
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں:ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے امارات کے اپنے دو روزہ
فروری
کیا کویت سمجھوتے کی گونگی ٹرین میں شامل ہو گا؟
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم
دسمبر