?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے) نے وفاقی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلوں کی عدم ادائیگی پر جاں بحق ہونے والے مریضوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے میں تاخیر نہ کریں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہیلتھ ریگولیٹری باڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مریضوں کے حقوق اور اخلاقی معیار کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ واجب الادا ادائیگیوں کی وجہ سے کسی بھی مریض کی لاش کو اپنے پاس رکھنے سے گریز کریں۔
آئی ایچ آر اے کے چیئرمین ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ہسپتالوں کو علاج کے لیے پیشگی ادائیگی ملنے کے باوجود اگر بل ادا کردہ رقم سے زیادہ ہو تو انتظامیہ مریض کی لاش اہلخانہ کے حوالے کرنے سے پہلے بل کی ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی ہسپتال کسی بھی مریض کی لاش کو پیسوں کی وجہ سے نہیں روکے گا، چونکہ آئی ایچ آر اے صرف وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کو ہدایت دے سکتا ہے، اس لیے یہ صرف فیصلہ صرف اسلام آباد پر ہی لاگو ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ نجی ہسپتالوں میں واجبات کی ادائیگی کے لیے اہل خانہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے مریضوں کی لاشیں ان کے حوالے نہ کرنا معمول بن گیا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جب ایک خاتون سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوئیں تو چند راہگیروں نے انہیں معروف نجی ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا، جہاں وہ ان کی موت ہوگئی۔
تاہم جب اہل خانہ ہسپتال پہنچے تو ان سے کہا گیا کہ وہ لاش لینے سے پہلے ڈھائی لاکھ روپے ادا کریں۔
ایک ڈاکٹر نے کہا کہ ملک بھر میں صحت کے ادارے چلانا ایک کاربار بن گیا ہے، یہ معمول کی بات ہے کہ نجی ہسپتال کسی بھی پیچیدہ سرجری کی صورت میں 20 سے 40 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے ہیں اور مریض کی موت کی صورت میں بل میں ایک لاکھ روپے بھی زیادہ ہوں تو وہ لاش کو اہل خانہ کے حوالے نہیں کرتے بلکہ ان سے پہلے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے کئی واقعات ہوئے ہیں جن میں ہسپتالوں نے لاش اہلخانہ کےحوالے کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور جب یہ لوگ کسی طرح رقم ادا کردیتے ہیں تو ان سے لاش کو مردہ خانہ میں رکھنے کے مزید ایک لاکھ روپے مانگے جاتے ہیں۔
تاہم، یورپ، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں ہسپتالوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مریض کی لاش بغیر کسی تاخیر کے اہلخانہ کے حوالے کریں گے۔


مشہور خبریں۔
فوج مداخلت نہیں کرے گی:آرمی چیف
?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ
مارچ
ایران کا افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی پر مبنی امدادا کا سلسلہ جاری
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے کابل میں
جنوری
خیبرپختونخوا: وزیر اعلٰی کا بارشوں، برفباری سے متاثرہ افراد کے لیے معاوضے کا اعلان
?️ 3 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بارشوں اور برفباری
مارچ
پاکستان نے دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلاٹ خلا میں لانچ کردیا
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان نے خلائی میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل
جولائی
نبیہ بری نے امریکی نمائندے کی امیدوں پر کیسے پانی پھیر دیا
?️ 23 جولائی 2025نبیہ بری نے حزب اللہ کے اسلحے کے متعلق، امریکی نمائندے کی
جولائی
صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کے بارے میں الحوثی کا اظہار خیال
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے رسول پاک کی
ستمبر
افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ ایسی حرکت کرنے والوں کا چہرہ بے نقاب کریں گے
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی نے مشیر قومی
جولائی
راولا کوٹ:مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق
?️ 3 نومبر 2021راولا کوٹ (سچ خبریں) آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں مسافر
نومبر