?️
لاہور(سچ خبریں)لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کی بڑھتی ہوئی رفتار کو دیکھتے ہوئے علاقے میں لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا اور10 لاکھ ویکسین کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بزرگ اور معذور افراد کو کورونا سینٹر تک لانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا نظام شروع کررہے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں 126 سینٹرز ہیں، مزید ایک سینٹر کا اضافہ ہونے کے بعد تعداد 127 ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 64 اموات ہوئی ہیں۔
علاوہ ازیں عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے 7 ایسے شہر ہیں جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 فیصد سے زیادہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان متاثرہ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق آج سے شروع ہوگا۔عثمان بزدار نے کہا کہ ’لوگوں سے ایپل ہے کہ وہ کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں‘۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے زور دیا کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی آکسیجن کی طلب میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
علاوہ ازیں عثمان بزدار نے کہاکہ 10 لاکھ کورونا ویکسین کی خوارکیں خود خریدیں گے اور اس مد میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت کی جابب سے ویکسین مل رہی ہے، کوشش ہے کہ کورونا کی وبا کا مقابلہ کریں اور ویکسین لگانے کا عمل بھی تیز کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خریدی گئی ویکسین سے متعلق حکومت پنجاب اس کو لگانے سے متعلق ترجیحات خود طے کرے گی۔عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں 4-3 لاکھ لوگوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
معاشرے میں بے راہ روی بڑھ چکی، ہم جنس پرستی پنپنے لگی، حنا خواجہ بیات
?️ 21 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا ہے کہ
جون
گوادر کا نیا ایئرپورٹ: نہ جہاز نہ مسافر، بس ایک پراسراریت
?️ 23 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لاگت کے حوالے سے پاکستان کا یہ سب
فروری
سابق کپتان وسیم اکرم سمیت دیگر کرکٹرز کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل
?️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی،
فروری
جولانی کو شام پر ممکنہ صیہونی حملے کا خوف
?️ 23 اکتوبر 2026سچ خبریں:شام کا خودساختہ حکمران، جو سمجھتا تھا کہ امریکی احکامات پر
اکتوبر
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی وسیع زمینوں پر قبضہ
?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے میں 14.7 ہیکٹر فلسطینی اراضی پر
اپریل
یورپی پارلیمنٹ کا بیان دوہرے معیار اور منافقت کی واضح مثال: یمن
?️ 25 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمنی پارلیمنٹ کے سربراہ شیخ یحییٰ علی الراعی نے یورپی
اکتوبر
جس کو مذاکرات کرنے ہیں کریں، ہم کسی کے پاس نہیں جائیں گے، عمر ایوب
?️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے دعویٰ
دسمبر
یمنیوں کا سعودی آرامکو تیل کمپنی پر حملہ
?️ 4 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ انھوں
مارچ