?️
سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ مغربی ممالک کسی بھی صورت میں ماسکو پر پابندیاں عائد کرتے، اس کے لیے انہیں صرف ایک بہانے کی ضرورت تھی کیونکہ روس کی اقتصادی تنہائی سمیت ڈیٹرنس اور کمزور کرنے کی پالیسی ایک طویل مدتی سوچی سمجھی سازش ہے۔
ٹاس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کو وفاقی علاقوں کے لیے سماجی و اقتصادی امدادی اقدامات سے متعلق ایک اجلاس میں کہا کہ مغرب روس کے خلاف بجلی کی رفتار سے کیے جانے والے اقتصادی حملے کو کامیاب کرنے میں ناکام رہا ہے اور اب دنیا مغربی سیاست اور معاشیات کے خاتمے کا مشاہدہ کر رہی ہے۔
پیوٹن نے زور دے کر کہا کہ روس کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ اسے پیسہ چھاپنے کی ضرورت نہیں پڑےگی اور اس کی معیشت یقینی طور پر نئی حقیقتوں کے مطابق ہو گی، انہوں نے وعدہ کیا کہ مستقبل قریب میں روسیوں کی سماجی ادائیگیاں بڑھیں گی، کاروبار کو مزید آزادی دی جائے گی اور خطوں کو زیادہ طاقت دی جائے گی۔
روسی رہنما نے کہا کہ مغربی ممالک کسی بھی صورت میں ماسکو پر پابندیاں عائد کرتے ، ایسا کرنے کے لیے انہیں صرف ایک بہانے کی ضرورت تھی اس لیے کہ معاشی تنہائی اور محاصرے سمیت روس کو کمزور کرنے کی پالیسی ایک طویل المدتی منصوبہ اور حکمت عملی ہے اور ساتھ ہی ساتھ مغرب اس حقیقت کو مزید چھپا نہیں سکتا ہے کہ وہ روس کے ہر خاندان اور ہر شہری کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کو ناکوں چنے چبوا دیں گے:حماس
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد
ستمبر
ججزکا مقصد انصاف فراہم کرنا ہے، ذاتی انا کی تسکین نہیں۔ اعظم نذیر تارڑ
?️ 8 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
جنوری
انٹرنیٹ کے مسائل کے باوجود میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
?️ 18 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹرنیٹ کی بندش اور فائر والز جیسے
جنوری
نیٹو یوکرین جنگ کو ختم کرنے کا خواہاں
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے یوکرین کی طرف
اگست
صیہونیوں نے جنگ سے فرار کرنا شروع کیا
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں سے صہیونیوں کے فرار اور
دسمبر
ایران، بیانیوں کی جنگ میں کامیاب
?️ 20 مئی 2026سچ خبریں: جہاں امریکہ اور اس کے اتحادی میڈیا جنگ اور نفسیاتی
مئی
Grab tackles Jakarta’s odd-even license plate policy with special algorithm
?️ 10 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ستمبر
افغانستان کے موجودہ نظام میں ذاتی تعصب کی کوئی جگہ نہیں ہے: طالبان وزیر داخلہ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سراج الدین حقانی نے کہا کہ طالبان میں ذاتی تعصب کی
جون