?️
لاہور: (سچ خبریں) جہانگیر ترین کی نئی پارٹی کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے۔ پارٹی اراکین کے ساتھ مشورہ کیا جا رہا ہے، پارٹی کا تیسرا نام بھی سامنے آنے کا امکان ہے، جلد ہی باہمی مشاورت سے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے پارٹی کا نام فائنل کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کیلئے عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے 2 نام سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اس حوالے سے پنجاب کے سابق سینئر وزیر علیم خان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ جہانگیر ترین نے لیگل ٹیم کو بھی پارٹی رجسٹریشن کیلئے فوری اقدامات کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لیگل ٹیم کی جانب سے سیاسی جماعت کے نئے نام کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو درکار تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ آئندہ ہفتے پارٹی رجسٹر کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کو درخواست بھی دے دی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے نیا گروپ بنا لیا ہے اور ڈیموکریٹس کے نام سے نئے گروپ کا اعلان کر دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے ہم خیال اراکین نے نیا گروپ بنا لیا ہے اور ڈیموکریٹس کے نام سے نئے گروپ کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر مراد راس اور ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت اجلاس میں گروپ کا نام فائنل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ گروپ کے اجلاس میں ہم خیال اراکین جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ فی الحال نہیں جائیں گے اور ڈیموکریٹس کے نام سے اپنی الگ شناخت رکھیں گے تاہم الیکشن کمیشن میں اس گروپ کو رجسٹرڈ نہیں کرایا جائے گا جب کہ گروپ میں آنیوالے اراکین کی شناخت بھی فی الحال ظاہر نہیں کی جائیں گی۔ اس حوالے سے اس گروپ کے اہم رکن ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ وہ اپنی الگ گروپ کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائیں گے۔ سب لوگوں سے رابطے میں ہیں تاہم ڈیموکریٹس گروپ ق لیگ، پی پی پی اور مسلم لیگ ن میں بھی شمولیت اختیار نہیں کرے گا۔


مشہور خبریں۔
وعدہ خلافی امریکہ کی ہمیشگی عادت
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:امریکی تاریخ پر نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس
فروری
شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی نئی تفصیلات سامنے آئیں
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:ما خفی اعظم پروگرام میں صیہونی حکومت کی فوج کے ہاتھوں
مئی
مزاحمتی تحریک پر صیہونیوں کا جھوٹا الزام بے نقاب
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:اے ایف پی نے خبر رساں ادارے غزہ کی پٹی کے
مئی
یمن کا صہیونیوں کے نواتیم ائیربیس پر جدید میزائل حملہ
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے آج
اپریل
اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ نیٹ ورک کو بند کیا
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اتوار کے روز وزیر
مئی
غزہ واقعات کے بعد سے ہر رات بستر خراب کرتا ہوں؛صیہونی فوجی کا اعتراف
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک پریس کانفرنس میں ایک صہیونی فوجی نے غزہ سے
دسمبر
وزیراعطم آج بہت بڑا اعلان کریں گے: وزیر خارجہ
?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے
فروری
پی ٹی آئی کو مذاکرات کرنے ہیں تو سپیکر کی میز پر لوٹنا ہوگا۔ طلال چودھری
?️ 13 جولائی 2025فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
جولائی