سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سنجیدہ مذاکرات چل رہے ہیں:امریکی اخبار

سعودی

?️

سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب صیہونی حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب تجارتی تعلقات قائم کرنے اور سکیورٹی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے کے سلسلہ میں اسرائیل کے ساتھ سنجیدہ بات چیت کر رہا ہے، اخبار نے زور دیا کہ اگرچہ ریاض اور تل ابیب اپنے سفارتی تعلقات کا اعلان نہیں کر رہے ہیں تاہم سعودی عرب نے اسرائیلی حکام کے ساتھ اپنے خفیہ مذاکرات کو وسعت دی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن دو طرفہ اقدامات کا اعلان کرنے کے مقصد سے دونوں فریقین کے درمیان فعال طور پر ثالثی کر رہے ہیں جو اگلے مرحلے میں تعلقات کو معمول پر لانے میں سہولت فراہم کر سکیں گے۔

وال سٹریٹ جرنل نے مزید لکھا کہ ریاض نے تجارتی تعلقات قائم کرنے اور نئے سکیورٹی معاہدوں تک پہنچنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کیے ہیں،اسی ذریعے کے مطابق بائیڈن حکومت چاہتی ہے کہ مراکش، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرح سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ ابراہیم معاہدے پر دستخط کرے۔

میڈیا نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سعودی تعلقات کو معمول پر لانا وقت کی ضرورت ہے اور محمد بن سلمان اس پوزیشن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ ان کے اسرائیلیوں کے ساتھ اقتصادی تعلقات ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ میں 30 فیصد قتل عام میں اضافہ

?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: ایف بی آئی نے پیر کو اپنی سالانہ جرائم کی رپورٹ

کورونا: وزیر اعلی سندھ نے اہم ہدایات جاری کر دیں

?️ 3 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے

چینی وزیراعظم کے دورہ ریاض اور ابوظہبی کے اقتصادی اور سیاسی پیغامات

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: ابوظہبی اور ریاض میں خلیج فارس کے علاقے کے دورے

وفاقی کابینہ اور صوبوں کے معاملات وزیراعظم کے لیے درد سر بن گئے۔

?️ 18 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)نئی حکومت میں شامل اتحادیوں کے مطالبات اور وزیراعظم شہبازشریف

شوبز انڈسٹری میں میرا کوئی دوست نہیں ہے، وینا ملک

?️ 30 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ میڈیا

’آئین سے متصادم‘، سپریم کورٹ نے ریویو آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دے دیا

?️ 11 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نظرثانی کی درخواست کے دائرہ کار

کشمیریوں کو مودی کے بڑے منصوبوں کے باعث باغات اور زمینوں سے محروم ہونے کا خدشہ ہے :الجزیرہ رپورٹ

?️ 10 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) معروف عرب ٹی وی چینل الجزیرہ نے اپنی ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے