شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر فوادچوہدری کا ردعمل

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ شہباز شریف نے پوری  پریس کانفرنس میں مسلسل جھوٹ بولا۔پاکستان میں ان کے خلاف مقدمات روزانہ کی بنیاد پر نہیں چل رہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ شوکت ترین کو سینیٹ کا رکن بنایا جائے گا اور اس کے بارے میں وزارت قانون اور پارلیمانی امور غور کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘برطانیہ میں کیس کا آغاز حکومت کے کہنے پر نہیں ہوا تھا، 2 سال تک جاری تحقیقات ذوالفقار احمد نام کے ایک فرنٹ مین کے نام پر ہوئی اور سلیمان شہباز اور ذوالفقار احمد کے اکاؤنٹس کو لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے اپنے طور پر تحقیقات کیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اس دوران انہوں نے ہماری حکومت کے ایسٹ ریکوری یونٹ (اے ایس یو) سے بھی مدد طلب کی تھی’۔انہوں نے بتایا کہ ‘اس کیس کو شروع کرنے میں حکومت پاکستان کی کوئی مداخلت نہیں تھی اور نہ ہی اس میں شہباز شریف شامل تھے’۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘شہباز شریف کے پریس کانفرنس کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے خلاف ہمارے ملک میں مقدمات روزانہ کی بنیاد پر نہیں چل رہے، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی عدالتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے چاہیے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘لمبی فہرست ہے ان لوگوں کی جن کے پاس اربوں روپے موصول ہوے، آج ملک میں مہنگائی ہے، ہم پریشان ہیں کہ ڈالر کدھر گیا یہ ان ہی وجوہات سے ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ سب بینکنگ ٹرانزیکشنز ہیں جو دستاویزات پر ہیں، اس کے علاوہ 7 ارب 32 کروڑ روپے کا ریفرنس بھی نیب میں موجود ہے’۔

مشہور خبریں۔

جن کے وزیر اعظم خود دوسرے ملکوں میں جاب کرتے رہے وہ ہمیں سکھا رہے ہیں

?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جو اپوزیشن ووٹ کے وقت 3 سے زیادہ

مقدس جہاد کے مارچ کے دوران صنعاء میں انسانی طوفان

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:صنعاء میں "وعدہ فتح اور مقدس جہاد” کے عنوان سے ایک

آئی ایس پی آر کا  شُہدا، غازیوں کو خراج تحسین

?️ 28 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں)آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کی مناسبت سے

طالبان کا پاکستان کو افغانستان میں کسی بھی فوجی کارروائی کے خلاف انتباہ

?️ 19 ستمبر 2026سچ خبریں: طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کو

جنگی صورتحال اور معاشی دباؤ: وزیراعلی پنجاب کے بڑے فیصلے، تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند

?️ 9 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطے میں جاری جنگ

مقدمات کو طول دینے میں نوازشریف اور  زرداری کی پالیسی ایک ہی ہے: فواد چوہدری

?️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ

کرکٹرز بہت میسیج بھیجتے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، نوال سعید

?️ 14 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، گلوکارہ و اداکارہ نوال سعید نے دعویٰ کیا

صیہونی جنرل کے مطابق جنگ میں نیتن یاہو کی 3 اسٹریٹجک غلطیاں

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے ممتاز جنرل جیورا ایلینڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے