?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطے میں جاری جنگ کے باعث پیدا ہونے والی غیر معمولی معاشی صورتحال کے پیش نظر اہم اقدامات کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کے لیے سرکاری فیول کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ سرکاری افسران کی گاڑیوں کے لیے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں فوری طور پر 50 فیصد کمی کر دی گئی۔ اس کے علاوہ صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق ناگزیر سیکیورٹی کے لیے صرف ایک گاڑی ہی صوبائی وزراء اور اعلیٰ افسران کے ساتھ ہوگی۔
پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی بھی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے تحت صرف ضروری عملہ ہی دفاتر میں حاضر ہوگا۔ دوسری جانب تعلیمی اداروں کے حوالے سے بھی بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی۔ تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نجی سیکٹر کو ورک فرام ہوم، غیر ضروری تقریبات نہ کرنے اور صرف ضروری اسٹاف بلانے کی ہدایت کر دی۔ جبکہ ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت نگرانی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کی سخت نگرانی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام سے بحرانی صورتحال کے پیش نظر آؤٹ ڈور فنکشن نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی حالات کے پیش نظر عوام لیٹ نائٹ شاپنگ سے گریز کریں۔ اور ضروری اشیا کی غیر ضروری خریداری یا ذخیرہ نہ کریں۔


مشہور خبریں۔
کیا سعودی عرب چین کو امریکی کی جگہ دے گا؟
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:چین کے صدر کے عنقریب دورہ ریاض سے متعلق خبروں کے
نومبر
عامر خان کا شارخ خان کے تحفے پر حیران کن تبصرہ
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے ایک مزاحیہ قصہ
جولائی
صیہونی حکومت کی غزہ کے کینسر مریضوں کے خلاف منظم جنایات
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی پر صیہونی ریاست کے ظالمانہ محاصرے اور غیر
مئی
اسرائیل کو ریاست نہیں مانتے، گوہر رشید اور شوبز شخصیات کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
?️ 24 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے خلاف پاکستانی شوبز شخصیات
اکتوبر
امریکہ افغانستان میں اپنا من پسند سیاسی نظام مسلط کرنے کی کوشش میں ہے:طالبان
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ
مارچ
رفح میں حماس کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کی صہیونی کوشش ناکام
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: صہیونیستی قبضہ کار ریجیم کے فوجی ریڈیو نے اطلاع دی
دسمبر
ہمارے شہریوں، سپاہیوں کا ولولہ اور قربانی ملکی سلامتی کی بنیاد ہے۔ آرمی چیف
?️ 12 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
مئی
دمشق کے سلسلہ میں ریاض کی پالیسیاں غلط ہیں؛بن سلمان کا اعتراف
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کے ایک اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی
اکتوبر