?️
سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت میں قیدیوں کی کمیٹی کے قانونی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ فی الحال ہم سعودی اتحاد کے ساتھ تمام قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق کہ یمنی قومی نجات حکومت میں قیدیوں کی کمیٹی کے قانونی شعبے کے سربراہ احمد ابو حمزہ نے زور دیا کہ صنعا حکومت قیدیوں کے تبادلے میں کبھی بھی رکاوٹ نہیں ڈالتی، رپورٹ کے مطابق یمنی عہدیدار نے مزید کہاکہ ہم ہر وقت تمام قیدیوں کے خلاف تمام قیدیوں کا تبادلہ کرنے کے لیے تیار ہیں،تاہم یہ سعودی اتحاد ہے جو قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کی یلغار کے آغاز کے بعد سے سینکڑوں قیدیوں کے تبادلے میں ان ثالثوں کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے این ایس پی عہدیدار نے کہاکہ شاید تبادلے کے عمل میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ دوسرا فریق یہ فیصلہ تنہا نہیں کر سکتا۔
یمنی قومی نجات حکومت میں قیدیوں کی کمیٹی کے قانونی شعبے کے سربراہ نے ریاض کے منفی کردار کے بارے میں کہاکہ سعودی عرب قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں ایک فریق کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ ثالثی کو بھی مؤثر نہیں ہونے دیتا۔
حال ہی میں یمنی قومی کمیٹی آف اسیران کے سربراہ عبدالقادر مرتضیٰ نے سعودی اتحاد کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سےاپنے ملک کے تازہ ترین موقف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یمنی حکومت بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے،یمنی عہدیدار کے مطابق مستعفی اور مفرور یمنی صدر کے بھائی ناصر منصور ہادی کا تبادلہ بھی قیدیوں کی تبادلہ فہرست میں کیا جائے گا۔
المرتضی نے زور دے کر کہا کہ صنعا نے سعودی جارح اتحاد کے کئی دوسرے کمانڈروں کو قیدیوں کے تبادلے کی فہرست میں ڈال دیا ہے، ان میں مستعفی یمنی حکومت کے سابق وزیر دفاع محمود الصباحی بھی شامل ہیں جو 2015 سے انصار اللہ کے زیر حراست ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ شہداء اور زخمیوں کی تازہ ترین تعداد
?️ 28 اپریل 2026سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ کے
اپریل
عام انتخابات: 2 ریٹرننگ افسران کی الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں خرابی کی نشاندہی
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کے
فروری
صدر مملکت کی سیاسی گرما گرمی کم کرنے کیلئے ایک بارپھر ثالثی کی پیشکش
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شدید سیاسی بے یقینی کی صورتحال کے درمیان صدر
مارچ
"آرام”؛ بریکسٹ سے پیچھے ہٹنے کے لیے لندن کا کوڈ نام؟
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر انصاف اور نائب وزیر اعظم "ڈیوڈ لیمی” کے
دسمبر
یوکرین کی جنگ کو موسم سرما تک ختم ہونا چاہیے: زیلنسکی
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آج پیر جی 7
جون
یمن، جنگ کے نویں سال میں زبردست تیاری
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:علاقائی مسائل کے سینئر ماہر سعد اللہ زارعی نے تسنیم خبر
ستمبر
محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو تباہ کر دیا : دی اکانومسٹ
?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں :انٹرنیشنل اکانومسٹ میگزین نے لکھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن
نومبر
روس کا مغربی ممالک کے ساتھ ایٹمی جنگ کا انتباہ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ اگرچہ مغربی ممالک کے ساتھ ایٹمی
مارچ