?️
سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو علی الصبح اعلان کیا کہ ڈونیٹسک میں ملکی فوج پر یوکرین کی فوج کے میزائل اور توپ خانے کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 89 ہو گئی ہے۔
اس وزارت نے مکیئیوکا شہر میں روسی افواج کے خفیہ مقام پر یوکرین کے حملے کے طول و عرض کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا حوالہ دیتے ہوئے اس حملے میں استعمال ہونے والے امریکی ہیمارس سسٹم کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔
اسپوٹنک خبر رساں ادارے کے مطابق اس بیان میں نئے سال کے موقع پر روسی فوجیوں کی جانب سے موبائل فون کے استعمال کو بھی سانحہ مکئیوکا کی اصل وجہ قرار دیا گیا اور ان کے مقام کا انکشاف بھی کیا گیا۔
روس کی وزارت دفاع نے اس لاپرواہی اور غلطی کے ذمہ دار روسی فوج کے کمانڈروں کے مواخذے اور سرزنش پر زور دیا اور کہا کہ مستقبل میں ایسے گھناؤنے واقعات کی تکرار کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ پیر کے روز تھا جب روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ ڈونیٹسک میں روسی فوج کے عارضی مقام پر کیف میزائل حملے میں 63 فوجی اہلکار مارے گئے تھے۔
ادھر میڈیا ذرائع نے یوکرائنی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونیٹسک صوبے پر کیف کے میزائل حملے میں کل 700 روسی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونیٹسک صوبے کے روس کے زیر کنٹرول علاقے مائیکیوکا پر میزائل حملے میں 400 کے قریب روسی فوجی ہلاک اور 300 زخمی ہو گئے۔
مشہور خبریں۔
برطانوی اسکولوں میں بچوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟حیران کن رپورٹ
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:بارہ سالہ انگریز نابالغوں کو اسکول میں جنسی ملاپ کے بارے
جون
یمن نے امریکہ اور انگلینڈ کو دیا منھ توڑ جواب
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اس
جنوری
اسرائیل فوج کثیر محاذ جنگ میں داخل
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کا ملٹری سیکورٹی ڈھانچہ ایک پیچیدہ چوراہے پر کھڑا
جون
کیا حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو مانے گی؟
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف
جولائی
سندھ حکومت کا کراچی اور حیدرآباد میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ
?️ 3 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کورونا کی تازہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے
مئی
الاقصیٰ طوفان اور اسرائیل کا نظریہ مکڑیوں کے گھر سے زیادہ کمزور
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: تاریخی الاقصیٰ طوفان آپریشن کو پورا ایک سال گزر چکا ہے،
اکتوبر
جہاں محسوس ہو فیصلہ حکومت کے خلاف ہوسکتا ہے تو بینچ سے کیس ہی لے لیا جاتا ہے، جسٹس منصور
?️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کا کیس
جنوری
اپوزیشن نے چیلنج کرنے سے قوانین کو پڑھا بھی نہیں
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ
نومبر