کسی بھی شہری کو آف لوڈ کرنے کی صورت میں متعلقہ حکام تحریری وجوہات فراہم کرنے کے پابند ہونگے

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے بیرونِ ملک جانے والے کسی بھی شہری کو آف لوڈ کرنے کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری طور پر تحریری وجوہات فراہم کرنے کا پابند قرار دیدیا۔عبوری تحریری حکم جسٹس علی ضیا ء باجوہ نے درخواست گزار چوہدری شہریار قندیل کی درخواست پر جاری کیا۔عدالت نے واضح کیا ہے کہ انتظامی صوابدید خواہ کتنی ہی وسیع کیوں نہ ہو شہریوں کی آئینی آزادی سلب کرنے کا جواز فراہم نہیں کر سکتی۔

فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ اگر کسی مسافر کے پاس مکمل سفری دستاویزات موجود ہوں تو مناسب قانونی کارروائی پر عمل کیے بغیر اسے سفر سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے افسران نے معاونت کے لیے مہلت طلب کی ہے تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ کن قانونی دفعات کے تحت مسافروں کو روانگی سے عین قبل آف لوڈ کیا جاتا ہے۔

عدالت نے لا ء افسران کو ہدایت کی کہ وہ قانونی شقیں عدالت کے سامنے رکھیں جو ایسے اقدامات کا اختیار فراہم کرتی ہوں۔جسٹس علی ضیا ء باجوہ نے واضح کیا کہ جہاں بھی ریاست کسی شہری کی ذاتی آزادی پر پابندی عائد کرنا چاہے اسے اس کے لیے واضح قانونی اختیار دکھانا ہوگا، محض انتظامی فیصلے کی بنیاد پر کسی شخص کو بیرونِ ملک سفر سے روکنا آئین کے تحت دی گئی آزاد نقل و حرکت کے حق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

سماعت کے دوران سرکاری لا ء افسر نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کو پرواز سے اتارنے کے حوالے سے کوئی تحریری وجوہات ریکارڈ پر موجود نہیں ہیں تاہم انہیں تحریری وجوہات فراہم کی جائیں گی۔عدالت نے قرار دیا کہ کسی بھی شخص کو آف لوڈ کرنے کے وقت ہی تحریری وجوہات فراہم کرنا لازم ہے کیونکہ یہ محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ شہری کے حق داد رسی کے تحفظ کی بنیادی ضمانت ہے۔عدالتنے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ مناسب قانونی کارروائی کے اصولوں کی خلاف ورزی آئین میں دی گئی آزادی نقل و حرکت کی صریح خلاف ورزی تصور ہو گی۔

مشہور خبریں۔

لبنان کا صیہونیوں کو سخت انتباہ

?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اگرچہ لبنان

کابل سے یوکرائنی طیارہ اغوا ہونےکی تردید

?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان اولیگ نیکولینکو نے ان خبروں

حزب اللہ سے اسلحہ کوئی نہیں لے سکتا؛لبنانی تجزیہ کار

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:لبنانی تجزیہ کار اسماعیل نجار نے تاکید کی ہے کہ

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

?️ 8 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملکی سیاسی ، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا

ریاض نے صنعاء کو تسلیم کیا؛ یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر تجارتی جہازوں کی آمد

?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی

مریم نواز کا گجرات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو ازالہ کی یقین دہانی کرائی

?️ 5 ستمبر 2025گجرات (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گجرات کے سیلاب متاثرہ

وینزویلا کے صدر کا یورپی رہنماؤں اور دنیا بھر کے عیسائیوں سے اہم سوال

?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے

گلا گھونٹنا، جھوٹے الزامات اور بدسلوکی: مغربی انسانی حقوق میں فلسطینی حامی قیدیوں کا حصہ

?️ 28 نومبر 2025 گلا گھونٹنا، جھوٹے الزامات اور بدسلوکی: مغربی انسانی حقوق میں فلسطینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے