?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا، پاکستان نے بھارت کا جو علاج کرنا تھا وہ کردیا، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث شنگھائی تعاون تنظیم کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا، بھارتی مؤقف کی کسی نے حمایت نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او وزرائے دفاع اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ نہیں آسکا، میری تقریر کے بعد بھارتی وفد نے بھی بات کرنے کیلئے وقت مانگا، بھارتی وزیر دفاع کی درخواست مسترد کردی گئی، آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا ہے، پاکستان نے بھارت کا جو علاج کرنا تھا وہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی ضد کی، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا، بھارت کیلئے یہ خود ہزیمت ہے، ان کے مؤقف کی کسی نے حمایت نہیں کی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاک ایران معاملے پر ابھی رائے نہیں دے سکتا، یہ معاملہ ابھی پوری طرح حل نہیں ہوا ہے، جب ایران معاملے کی اصل صورتحال سامنے ہوگی تو بات کریں گے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات بہت اچھے جارہے ہیں، تعلقات میں کوئی بگاڑ نہیں، ہمارے بھارت کے ساتھ اہم نوعیت کے معاملات چل رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بگاڑ ضرور ہے، بھارت سے معاملات ٹھیک ہونے تک تعلقات نارمل نہیں ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کا نیتن یاہو کے بارے میں اہم فیصلہ؛حماس کا خیرمقدم
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ نیتن یاہو
جولائی
حماس کی شاباک کے سربراہ کو قتل کی دھمکی:صیہونی میڈیا
?️ 20 مئی 2023صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک
مئی
ایرانی حملات سے ہونے والی تباہی کی مرمت میں سالوں کا وقت لگے گا: گلوبس
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا "گلوبس” نے ایران کے میزائیل حملوں سے مقبوضہ
جون
نہر سے بحر تک آزاد ہوگا فلسطین: اسپین کی نائب وزیر اعظم
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: اسپین کی نائب وزیر اعظم نے اس بات پر زور
مئی
شام میں بجلی کے بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: شام کے بجلی کے وزیر نے اس ملک کے شمال
اگست
امریکہ کو دوبارہ چھوٹا کریں؛ٹرمپ کا نظریہ
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ کے ایک تجزیے میں، ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی
دسمبر
کورونا:مثبت کیسز کی شرح تقریباً 13 فیصد ہوگئی
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس
جنوری
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کیلئے اجلاس 29 اگست کو طلب
?️ 25 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ (این ایف سی)
اگست