مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا

اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر مسافروں پر نئی سفری پابندیاں عائد

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا کے پیش نظر پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رکھی اور کہا ان ممالک سے مسافروں کوپاکستان آمد پرخصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے،  سی کیٹگری ممالک کےمسافروں کوپاکستان آمد پرخصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا اور اس کے بغیر سرکرنا مشکل ہے۔

سی اےاے کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عارضی سفری پابندیوں میں 30ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے کیٹگری سی میں بنگلادیش،ایران،عراق،نیپال،جنوبی افریقہ سمیت 15ممالک شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹگری اے،بی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ کرانا ہوگا اور مسافروں کو پاکستان پہنچے پرقرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سفر کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد بھی کروایا جارہا ہے۔ایئرپورٹس اور طیاروں میں فیس ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ مسافروں اور عملے کو بھی احتیاطی تدابیر پر ہرممکن عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

بغاوت در بغاوت؛ عبدالفتاح البرہان سوڈان میں کیسے برسراقتدار آئے؟

?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان کے دارالحکومت میں ملٹری کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے

2021 میں اقوام متحدہ کے 25 امن فوجی ہلاک

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2021 میں اقوام متحدہ کے

جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے 

?️ 4 جنوری 2026 جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے

یوکرین لالچی تاجر کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اعلان کیا کہ یوکرین اور امریکہ

حملے کے پہلے دن غزہ کے عوام پر 16 ٹن بم گرائے گئے

?️ 6 اگست 2022سچ خبریں:    صہیونی اخبار یدیوت احرونوت نے ایک خبر میں لکھا

ایران کے ساتھ جنگ پوری دنیا کو متاثر کرے گی:ترکی

?️ 5 جون 2026سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ایران

ڈونباس کے محاذ پر صورتحال مشکل اور تکلیف دہ ہے: زیلنسکی

?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:        پیر کی رات اپنی ویڈیو تقریر میں

کچھ ممالک نے دہشتگردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا‘ پاکستان پڑوسیوں سے مستحکم تعلقات چاہتا ہے، وزیراعظم

?️ 1 ستمبر 2025شنگھائی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان امن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے