نجی شعبہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مواقع سے استفادہ کرے، شہباز شریف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی توانائی کے فروغ کے لیے ٹیکس استثنٰی، نیٹ میٹرنگ، کسٹم ڈیوٹی کے خاتمے کے لیے اقدام کر رہے ہیں، نجی شعبہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مواقع سے استفادہ کرے۔

دبئی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمٹ انسانیت کے بہتر مستقبل کے لیے چیلنجز اور موقع پر اجتماعی غور و فکر کا مؤثر فورم ہے، سمٹ ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جب غزہ تنازع کے تباہ کن اثرات سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، پائیدار اور منصفانہ امن صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا، گزشتہ سات دہائیوں سے پاکستانی قوم کو بے شمار چیلنجز کا سامنا رہا، ایک سال میں معاشی استحکام آیا ہے، مہنگائی کی شرح کم ہو کر 2.4 فیصد تک آ چکی ہے، جو 9 سال کی کم ترین سطح ہے، اسی طرح بنیادی شرح سود 12 فیصد پر آگیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ توانائی و انفرااسٹرکچر، قومی اقتصادی ٹرانسفارمیشن کے بنیادی جزو ہیں، جوہری، ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے منصوبں کو فروغ دے رہے ہیں، پن بجلی منصوبوں سے مزید 13 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے فروغ کے لیے ٹیکس استثنٰی، نیٹ میٹرنگ، کسٹم ڈیوٹی کے خاتمے کے لیے اقدام کر رہے ہیں، مزید کہنا تھا کہ نجی شعبہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مواقع سے استفادہ کرے۔

وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2030 تک توانائی کا 60 فیصد گرین انرجی، 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا عزم ہے، پاکستان کو گرین انرجی پر منتقلی کے لیے 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری درکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو جدید زرعی تربیت کے لیے چین بھجوا رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا 70 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر آبادی پر مشتمل ہے، ہنر مند افرادی قوت اور اسٹریٹجک محل وقوع سرمایہ کاری کے لیے بہترین ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) قائم کی ہے۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین اور پاکستان کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس، سیاسی ، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 21 دسمبر 2025اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور

شام سے امریکی انخلاء کا وقت آ گیا ہے:فارن افیئرز

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی جریدے فارن افیئرز کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ

"قبرص” میں جلاوطنی؛ غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف ایک نئی امریکی صیہونی سازش

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے بچوں کی دل دکھا دینے والی تصاویر کے

اسحاق ڈار کے آتے ہی آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کا انکشاف

?️ 3 اکتوبر 2022کراچی (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنماء کے رہنماء اسحاق ڈار کے بطور وزیر

فلسطین کے بارے میں یورپ کی منافقت

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:مغرب کا دوہرا نقطہ نظر ہمیشہ سے ایک متنازعہ رجحان رہا

امریکی شہری اسرائیل کی جنگی پالیسیوں کی قیمت کیسے ادا کر رہے ہیں؟

?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں:الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کو

ملتان سے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد

?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور

اسرائیل میں نیو ہوپ پارٹی کے سربراہ نے بنجمن نیتن یاہو کو شدید دھمکی دے دی

?️ 15 مارچ 2021تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل میں نیو ہوپ پارٹی کے سربراہ جدعون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے