?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان چین اور سعودی عرب سے دوطرفہ تعاون میں تقریباً 11 ارب ڈالر حاصل کرنے کا خواہاں ہے، اور نگران حکومت نے ٹیکس نیٹ کو مؤثر طریقے سے ریٹیل، زراعت اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں تک بڑھانے پر زور دیا ہے جبکہ بیرونی اور ملکی وسائل کا خلا پُر کرنے کے لیے غیر قانونی کرنسی کی نقل و حرکت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تاکہ آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر رہے اور اقتدار منتخب حکومت کو منتقلی تک معاشی استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اسلام آباد میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور محصولات کے اجلاس میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے جاری کردہ تفصیلی پالیسی بیان کا حصہ ہے۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کے مطالبے کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو جزوی طور پر صوبوں کو منتقل کرنے کے بارے میں بھی بات چیت کی، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ برآمد کنندگان معاشی چیلنجز کے باوجود سبسڈی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں اور انہوں نے اس طرح کے مفت سہولیات کے امکان کو سختی سے مسترد کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت اس وقت معاشی بحالی کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، جو کچھ دنوں میں نگران وزیر اعظم کو پیش کیا جائے گا اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے پاس اسٹرکچرل اصلاحات کے لیے محدود اختیارات ہیں، لیکن آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی قسط فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحات کا وعدہ کیا، اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اکتوبر کے آخر میں شروع ہوں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام اور تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے فنڈ حاصل کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
بیرونی مالیاتی خسارے کے حوالے سے نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی مالیاتی ضروریات اب بھی زیادہ ہیں، لیکن تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کے ساتھ حکومت مجوزہ منصوبوں کے تحت رقم حاصل کرنے اور کثیرالجہتی اداروں سے کچھ مالی اعانت بحال کرانے میں کامیاب رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے ساتھ بیرونی فنڈنگ کی آمد بہتر ہوگی، چین اور سعودی عرب سے 11 ارب ڈالر کی خالص دو طرفہ فنانسنگ اور ریاض سے تیل کی سہولت کی درخواست کی گئی ہے۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے بتایا کہ بیرونی فنانسنگ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہم کثیر الجہتی اداروں (عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک) سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالر کی رعایتی فنڈنگ لینے کے لیے کام کر رہے ہیں، مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے پہلے ہی 3 ارب ڈالر کی منظوری دے دی تھی اور دو طرفہ معاونت میں تقریباً 10 ارب ڈالر آنے کی توقع ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ آئی ایم ایف کے موجودہ قرض معاہدے کے تحت حکام اسٹیٹ بینک کے ذخائر جلد ہی 9 ارب ڈالر (2.3 ماہ کی درآمدات کے برابر) اور جون 2024 تک 12 ارب ڈالر (تین ماہ کی درآمدات کے لیے کافی) تک بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں، جس کی بنیاد ڈالر کی باضابطہ آمد اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہے۔


مشہور خبریں۔
سیاسی بحران کی وجہ سے فرانسیسی صدر کی مشکلات میں اضافہ
?️ 10 ستمبر 2025سیاسی بحران کی وجہ سے فرانسیسی صدر کی مشکلات میں اضافہ فرانس
ستمبر
قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد عرب ممالک کی "ادھار” سیکورٹی کا حشر/ خود کو امریکی چھتری سے بچانے کے کئی آپشنز
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: قطر کے خلاف اسرائیلی حکومت کی جارحیت تمام عرب ممالک
ستمبر
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:گزشتہ 20 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ صیہونی حکومت
جون
ٹرمپ کے عدالتی فیصلے پر امریکی صدر کا شدید ردعمل
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف
جولائی
یمنی فورسز نے صوبہ حجہ کے ایک اسٹریٹیجک علاقے کو کنٹرول میں لیا
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں: جارحین اور ان سے وابستہ عناصر کے خلاف جنگ میں
مارچ
چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والے غلط فہمی میں ہیں، بلاول بھٹو زرداری
?️ 28 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول
جنوری
غزہ جنگ کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ میں کیا چل رہا ہے؟
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: سی این این ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ
نومبر
مشرق وسطیٰ کی جنگ قابو سے باہر ہو چکی ہے، امریکہ اور اسرائیل فوری طور پر جنگ ختم کریں: اقوام متحدہ
?️ 26 مارچ 2026سچ خبریں:انٹونیو گوٹرش نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ
مارچ