فلم میں صرف ہیرو کو بچانے اور کامیاب کرانے کی کوشش کی جاتی ہے، نیر اعجاز

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار نیر اعجاز کا کہنا ہے کہ فلموں میں صرف اور صرف ہیروز کو بچانے اور انہیں کامیاب کرانے کی کوشش کی جاتی ہے، دوسرے اداکار کتنا بھی اچھا کام کیوں نہ کریں، ان پر توجہ نہیں دی جاتی۔

نیر اعجاز نے حال ہی میں کامیڈی پروگرام مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت نئی نسل کے اداکاروں میں پائے جانے والے خوف سے متعلق بھی کھل کر باتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کے زیادہ تر اداکار خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں، ان میں اعتماد کی کمی نظر آتی ہے۔

نیر اعجاز کے مطابق اگر کسی فلم کے اداکار میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے اور وہ خود کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے تو اس کی وجہ سے پوری فلم کا سیٹ بھی خراب ہوجاتا ہے۔

ان کے مطابق ایسے اداکار کو کسی بھی خوف کے بغیر کام کرنا چاہئیے اور ہدایت کاروں کو بھی چاہئیے کہ وہ غیر محفوظ اداکاروں کو اعتماد دے کر انہیں کھل کر کام کرنے کی چھوٹ دیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ اکثر فلموں کی شوٹنگ کے دوران یہی ہوا کہ انہیں نظر انداز کیا گیا، ان کی اداکاری کے بجائے ہیرو پو توجہ دی گئی۔

نیر اعجاز کا کہنا تھا کہ ماضی کی فلموں کے ایک سپر اسٹار تھے، جنہوں نے ان کے ساتھ کبھی فلم میں مناظر شوٹ نہیں کروائے، وہ مطالبہ کرتے تھے کہ ان کی اکیلے سین بنائے جائیں۔

انہوں نے اداکار کا نام لیے بغیر کہا کہ ممکن ہے کہ وہ مذکورہ اداکار کا خوف ہو لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ فلموں میں ہیرو کے علاوہ باقی اداکاروں کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔

نیر اعجاز کا کہنا تھا کہ فلموں میں صرف اور صرف ہیرو کی اداکاری پر توجہ دی جاتی ہے، اسے بچانے اور کامیاب بنانے کی کوشش کی جاتی ہے، اس کے علاوہ دیگر کرداروں پر کوئی توجہ نہیں ہوتی، جس وجہ سے فلمیں بھی اکثر ناکام ہوجاتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد میں اضافہ

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں ایک اور صحافی کی شہادت کے ساتھ

2023 کے پہلے 3 ماہ میں سعودی عرب کے بجٹ میں کمی

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:سعودی میڈیا نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی

کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس، وزیراعظم کا گندم خریداری کا ہدف فوری بڑھانے کا حکم

?️ 27 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کے حوالے سامنے

سائفر کیس: عمران خان نے بعد از گرفتاری ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

?️ 4 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم و چیئرمین

طوفان الاقصی کو ایک سال ہوگیا؛ کس نے کیا پایا کس نے کیا کھویا؟

?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:طوفان الاقصی کے بعد گزشتہ ایک سال میں صہیونی ریاست کو

’احد چیمہ کے خلاف کیس نہیں بنتا‘، نیب کی احتساب عدالت میں رپورٹ جمع

?️ 27 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے نگران وزیر اعظم

آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے گیس 50 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

?️ 28 جون 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم

خطے میں بڑہتی ایران کی طاقت کو دیکھتے ہوئے امریکا اور اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی

?️ 8 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران اس وقت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے