?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج بھی سری نگر میں گھر میں نظر بند رکھا اور انہیں مسلسل 13ویں ہفتے بھی نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے سرینگر میں ایک بیان میں تنظیم کے سربراہ کو گھر میں نظر بند رکھ کر انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے قطعی طور پر بلا جواز قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کو گزشتہ تیرہ ہفتوں سے نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکا جا رہا ہے اور انتظامیہ اپنے اس ناروا اقدام کی کوئی معقول وجہ بتانے سے قاصر ہے۔بیان میں کہا گیاکہ انتظامیہ کا یہ اقدام کشمیری مسلمانوں کے دینی امور میں صریح مداخلت ہے، انتظامیہ انتقامی پالیسیوں کا سلسلہ ختم کر کے میر واعظ کو رہا کرے اور انہیں دینی و سیاسی امور کی انجام دہی کی اجازت دے۔
دریں اثنا انجمن اوقاف جامع مسجد نے وادی میں مسلسل خشک سالی اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کوانتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خشک سالی نہ صرف کاشتکاری سے وابستہ لوگوں کیلئے فکر و تشویش کا باعث ہے بلکہ یہ متعدد بیماریوں کے پھیلنے کا سبب بھی بن رہی ہے۔بیان میں آئمہ اور علمائے کرام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بارش کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر”نماز استسقائ“ اور دعاوں کا اہتمام کریں۔


مشہور خبریں۔
شام اورعراق سرحد پر امریکی کی دہشت گردانہ سازش
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: عراقی سیکورٹی کے ماہر کاظم الموسوی نے کہا کہ التنف
فروری
پاکستان دہشت گردی کے خلاف دنیا کے لئے ایک ڈھال ہے۔ محسن نقوی
?️ 9 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے
فروری
ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم
?️ 29 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور
مارچ
فواد چوہدری کی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو غیرمعمولی سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نیوزی
ستمبر
داعش کا رقہ میں شامی سکیورٹی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ
?️ 16 جون 2026سچ خبریں:روسیا الیوم کے مطابق شام کے شہر رقہ میں عبوری حکومت
جون
لاس اینجلس آتشزدگی، نورا فتیحی کیسے محفوظ رہیں؟
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: مراکشی نژاد بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی نے انکشاف
جنوری
یوکرین جنگ جلد ختم ہو جائے گی:ایلان مسک
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک اور امریکہ کے منتخب
نومبر
صیہونی فوجیوں کی عجیب فوجی مشقیں
?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:آج صبح اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر فوجی مشقوں
اپریل