پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کو ایک  ارب 20 کروڑ ڈالر منتقل کر دیے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فسیلٹی (آر ایس ایف) کے تحت تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر 2025 کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے تحت پاکستان کے لیے دوسرا جائزہ مکمل کیا اور 760 ملین ایس ڈی آر کی رقم کی منظوری دی۔

مزید برآں، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی پہلی قسط کی منظوری بھی دی۔

جس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1.2 ارب امریکی ڈالر کے مساوی) موصول ہو چکے ہیں جو 10 دسمبر 2025 کو آئی ایم ایف کی جانب سے ادا کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک بینک نے مزید بتایا کہ یہ رقم 12 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہوگی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پیر (8 دسمبر ) کو پاکستان کے لیے ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت 1.2 ارب ڈالر کی رقم کی منظوری دی تھی۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور قائم مقام چیئر نائیجل کلارک نے بیان جاری کیا تھا کہ ای ایف ایف کے تحت پاکستان کی اصلاحات نے حالیہ متعدد جھٹکوں کے باوجود معاشی استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد دی ہے۔ حقیقی جی ڈی پی کی ترقی تیز ہوئی، مہنگائی کی توقعات مستحکم رہیں، اور مالی اور بیرونی عدم توازن میں بہتری آئی۔ عالمی ماحول کی بے یقینی کے باوجود پاکستان کو محتاط پالیسیوں کو برقرار رکھنا ہوگا تاکہ معاشی استحکام مزید مضبوط ہو، اور وہ اصلاحات تیز کرے جو مضبوط، پرائیویٹ سیکٹر پر مبنی اور پائیدار درمیانی مدت کی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔

آئی ایم ایف کی ایک ٹیم جس کی قیادت ایوا پیٹرووا نے کی، نے 24 ستمبر سے 8 اکتوبر 2025 کے دوران کراچی اور اسلام آباد میں اور واشنگٹن ڈی سی میں ای ایف ایف کے دوسرے جائزے اور آر ایس ایف کے پہلے جائزے کے لیے بات چیت کی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر اتفاق

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے کراچی تا قصور گیس پائپ

سندھ میں گندم ضائع ہورہی ہے اور حکومت نے آنکھیں بند کر رکھی ہوئی ہیں

?️ 2 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا

نیتن یاہو نے اسرائیلی قیدیوں کو موت کی سزا سنائی

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی جنرل اور اس حکومت کی فوج میں فوجی شکایات کے

یمن کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت کی تفصیلات

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا کہ اس حملے میں 20

ہیرس کی ایران سے اپیل

?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے ایران پر صہیونی جارحیت کے حوالے سے

طالبان کے خواتین کے لیے نئے احکام

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:طالبان حکومت نے افغانستان میں خواتین کے لیے مزید پابندیاں عائد

یوکرین نے ماسکو پر 200 سے زائد ڈرونز حملہ کیے ہیں: روس

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام

امریکی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا یمنی شہید رہنما

?️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:سید حسین بدر الدین الحوثی یمن کی انصار اللہ تحریک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے