?️
سچ خبریں: سرچ انجن گوگل نے اے آئی ایسنشلز کورس، گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ اسکالرشپس اور نئے پروگراموں کے ذریعے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی ہے۔
جاری پریس ریلیز کے مطابق گوگل نے ایک نئے کورس اے آئی ایسنشلز کا آغاز کیا ہے ، جو مستقبل کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مصنوعی ذہانت کی مہارت حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔
گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے لیے سرچ انجن سال 2024 میں 45 ہزار اسکالرشپس فراہم کرے گا، سرچ انجن نے فری لانسرز اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے 2 نئے پروگرام شامل کیے ہیں۔
رواں سال گوگل نے پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک پروگرام تیار کیا ہے، یہ پروگرام پاکستان میں فری لانس کمیونٹی کو سافٹ اسکلز ،پرسنل برانڈنگ اور کمیونیکیشن اسکلز کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مددکرے گا۔
اس کورس میں خیالات پر غور کرنے اور روز مرہ کاموں میں تیزی پیدا کرنے کے لئے اے آئی ٹولز کے استعمال کے بارے میں سکھایا جاتاہے۔
گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ مکمل کرنے والی 28 فیصد خواتین نے مالی ترقی حاصل کی، 24 فیصد نے نئی ملازمت حاصل کی۔
پاکستان کے لیے گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ ’گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس اقدام کے صورت میں ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے ڈیجیٹل منظر نامے میں مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ہماری اسکالرشپس اور تربیتی پروگراموں کو نہ صرف نوجوان پاکستانیوں کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں تلاش کرنے میں مدد کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے بلکہ اُنہیں مالی طور پر بااختیار بنانے کے لئے بھی تیار کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
روس کی جانب سے بھیجے جانے والے سگنل نامناسب ہیں: زیلینسکی
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس
اگست
اسلامی جہاد: شہید رہبر انقلاب فلسطین کی حمایت کے بنیادی ستون تھے
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
اقوام متحدہ کے پانچ ارکان کی رہائی کے لیے القاعدہ نے کیا 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: یمن کے جنوبی صوبے ابین میں القاعدہ کے دہشت گردوں
فروری
امریکہ ایران کے خلاف اپنی غلطیوں کو درست کرے: چین
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری
جولائی
آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر
?️ 11 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ملک
مئی
اماراتی کرائے کے فوجیوں کے حملے میں درجنوں سوڈانی شہری ہلاک
?️ 1 جون 2026 سچ خبریں: ذرائع ابلاغ کے مطابق، سوڈان میں متحدہ عرب امارات
جون
کوہستان توہین مذہب کے مقدمے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے رپورٹ طلب
?️ 21 اپریل 2023ایبٹ آباد: (سچ خبریں) ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت
اپریل
افریقہ میں ایٹمی توانائی کی دوڑ, کون سے ممالک آگے ہیں؟
?️ 1 ستمبر 2025افریقہ میں ایٹمی توانائی کی دوڑ, کون سے ممالک آگے ہیں؟ تہران
ستمبر