?️
سچ خبریں:ایران نے صیہونی خفیہ تنظیم موساد سے جڑے جاسوسی کے ایک نیٹ ورک کو تباہ کر دیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی محکمہ انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ صیہونی جاسوس تنظیم کے ایجنٹوں اور آپریشنل نیٹ ورک کے عناصر کو جو ملک میں دہشتگردانہ کاروائیوں کیلئے بھیجے گئے تھے، ہر قسم کے تخریب کارانہ اقدام سے پہلے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دہشتگرد نیٹ ورک کے اراکین، کسی ہمسایہ ملک کے ذریعے موساد کی جاسوس اور دہشتگرد تنظیم کے ایجنٹوں سے رابطے میں تھے اور عراقی کردستان کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے نیز جدید ترین آپریشنل اور مواصلاتی آلات اور انتہائی طاقتور دھماکہ خیز مواد سے لیس تھے۔
بیان میں مزید آیا ہے کہ یہ عناصر کچھ حساس علاقوں اور پہلے سے طے شدہ اہداف میں تخریب کارانہ اور دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم ایران کے گمنام سپاہیوں نے ان کو کسی بھی تخریب کارانہ کارروائی سے پہلے گرفتار کرلیا اور ان کے تمام اسلحے، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات ضبط کر لئے۔
ساتھ ہی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دہشتگرد نیٹ ورک کے ساتھ کسی بھی اندرونی اور بیرونی تعلق کے بارے میں مزید معلومات جلد پیش کی جائیں گی جس کے سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کی الیکشن ترمیمی آرڈیننس، الیکشن کمیشن میں جاری کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی
?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس اور
جون
اقوام متحدہ کی رپورٹر کا سعودی حکام پر الزام
?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:غیر قانونی سزائے موت کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی خصوصی
مارچ
گرین لائن بسیں کراچی پہنچ گئیں
?️ 19 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)چین کے تعاون سے گرین لائن منصوبے کی چالیس بسیں
ستمبر
کبریٰ خان کا عروسی انداز سوشل میڈیا پر مرکز توجہ کیوں؟
?️ 24 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ کبریٰ خان نے مرزا گوہر رشید سے
فروری
سابق وزیراعظم کہتے رہے فیصلے میں خود کرتا ہوں، اب کہتے ہیں اختیار نہیں دیا، وزیراعظم
?️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی
اکتوبر
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے استعفی دے دیا
?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے معاون
اکتوبر
میں نے ترکی میں بڑے زلزلے کی پیش گوئی نہیں کی:ہالینڈی ماہر ارضیات
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:ہالینڈ کے ماہر ارضیات جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا
فروری
نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہے: ترکی وزارت خارجہ
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے فلسطین کی حمایت کے
جولائی