رمضان سے قبل مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ

رمضان

?️

سچ خبریں:رمضان المبارک سے قبل صیہونی  فوج نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت القمدس میں اپنی نفری بڑھا دی ہے، جبکہ فلسطینی نمازیوں پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں اور صہیونی آبادکاروں کے حملوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رمضان سے قبل مغربی کنارے میں صیہونی  فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کے مغربی کنارے کے اقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے: اردن

رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل بڑی تعداد میں صہیونی فوجی مغربی کنارے اور مقبوضہ قدس میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ رمضان المبارک کے موقع پر فلسطینیوں اور صہیونی قابضین خصوصاً آبادکاروں کے درمیان ممکنہ تصادم کے خوف سے صہیونی فوجی مغربی کنارے اور مقبوضہ قدس میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے ہی مغربی کنارے کے فلسطینی باشندوں کے خلاف صہیونی آبادکاروں کے حملوں میں شدت آئی ہے۔

ہر سال صہیونی رژیم رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مغربی کنارے میں اپنی فوجی نفری بڑھا دیتی ہے اور عملاً مقبوضہ قدس کو ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیتی ہے۔

اس کے علاوہ صہیونی حکومت فلسطینی نمازیوں کی مسجد الاقصیٰ تک آمد و رفت پر بھی سخت پابندیاں عائد کرتی ہے۔ اگرچہ تل ابیب ہر بار فلسطینیوں پر رمضان میں حالات خراب کرنے کا الزام عائد کرتا ہے، تاہم اس مرتبہ وہ خود تسلیم کر رہا ہے کہ صہیونی آبادکاروں کے حملے کشیدگی کا سبب بن رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:مغربی کنارے پر صیہونیوں کی جارحیت جاری 

صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے بھی اعتراف کیا ہے کہ صہیونی آبادکاروں کے پرتشدد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

عدالت سے شہباز شریف کو ایک اور ریلیف مل گیا

?️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں) رمضان شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل

فردوس عاشق اعوان کا عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

?️ 19 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے  عہدے

 کیا شام کو تقسیم کرنے کا امریکی، صہیونی منصوبہ کامیاب ہوگا ؟

?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: رائی الیوم کے مطابق عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار

طلباء پر امریکی پولیس کے تشدد کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹر کا ردعمل

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی امور سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے نے

یمن کا علاقائی اور بین الاقوامی کردار

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ

امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تمام تجارتی مذاکرات معطل

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ کینیڈا کے

دودی خان نے راکھی ساونت کو انگوٹھی پہنادی

?️ 28 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی ماڈل و اداکار دودی خان کی جانب سے

صوبائی اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل کا معاملہ، شہباز شریف خصوصی طیارے پر لاہور پہنچ گئے

?️ 2 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لیے حکومتی اتحاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے