?️
سچ خبریں:سابق امریکی انٹیلی جنس افسر اور مغربی تجزیہ کاروں نے ایران کو جنگ کا فاتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پسپائی کے بعد ایران کو بڑی اسٹریٹجک برتری حاصل ہوئی۔
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے بعد سامنے آنے والی صورتحال پر مغربی حلقوں میں بھی مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جن میں بعض تجزیہ کاروں اور سابق حکام نے ایران کو اس تنازع کا فاتح قرار دیا ہے۔
امریکی بحریہ کے سابق سینئر انٹیلی جنس افسر مالکوم نانس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ جنگ سے نکلنے کے راستے میں خوش آمدید،فاتح کون ہے؟ ایران۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے تیل پر اب بھی مکمل پابندی نہیں لگائی گئی، جس کے باعث ایران آئندہ دو ہفتوں میں اربوں ڈالر کی آمدنی حاصل کر سکتا ہے۔
دوسری جانب معروف برطانوی صحافی اوون جونز نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے پیش کردہ 10 نکاتی منصوبے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کی عملی بنیاد کے طور پر قبول کر لیا ہے۔
اوون جونز کے مطابق اس صورتحال میں کوئی شک نہیں کہ یہ امریکہ کے لیے اس وقت سے اب تک کی سب سے بڑی اسٹریٹجک شکست ہے جب سے وہ ایک عالمی سپر پاور کے طور پر ابھرا ہے۔
ادھر اسرائیلی چینل 14 نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سوال یہ ہے کہ امریکی صدر کس دنیا میں رہ رہے ہیں جو اس معاہدے کو ایک کامیابی کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔
چینل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ اسرائیل بھی اس صورتحال کی واضح طور پر مخالفت نہیں کر رہا۔


مشہور خبریں۔
فیس بک اور انسٹاگرام کا طالبان کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:انسٹاگرام اور فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کی سربراہی میں
جولائی
شلپا اور راج کندرا کے درمیان 12 سال پہلاوعدہ
?️ 22 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور اداکار راج کندرا کے
نومبر
ہم امریکہ کے وعدے پر بھروسہ نہیں کر سکتے: عراقی مزاحمت
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: عراقی مزاحمتی گروہوں کے کوآرڈینیشن کمیٹی نے جمعرات کے روز
اگست
جنگ نے شام کے تیل کے شعبے کو 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچایا ہے:شامی وزات پیٹرولیم
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:شام کی وزارت تیل اور معدنی وسائل کے مطابق 2011 میں
فروری
الجولانی کے سب وعدے جھوٹے ثابت؛ خاص طبقے کو نشانہ
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں وزارتوں سے علوی عہدیداروں کی برطرفی کی نئی لہر
دسمبر
عسکری قیادت کی وزیراعظم کو قومی، علاقائی سلامتی کے معاملات پر بریفنگ
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اور
مئی
اسپیس ایکس کا بڑا اسٹار شپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کیلئے روانہ ہوگا، ایلون مسک
?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ
مارچ
نور مقدم کیس کے ملزمان کو عدالت نے دور روزہ پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پیرکی صبح ہی اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری
جولائی