?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظر نامے کو بدل دے گا۔
اسلام آباد میں انڈس اے آئی ویک 2026 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی، تقریب کے ساتھ ہی ملک میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے منعقدہ انڈس اے آئی ویک 2026 کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے، جن میں ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی، ای لائبریریز کا قیام اور تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل اصلاحات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مشترکہ عزم اور جوش کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، لاہور میں پہلا سیف سٹی منصوبہ اور ملک کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام بھی اسی دور کی اہم کامیابیاں ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای سٹامپ پیپر کے اجرا سے حکومتی آمدن میں اضافہ ہوا جبکہ زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنا کر شفافیت کو یقینی بنایا گیا، لینڈ ریکارڈ میں اصلاحات کے نتیجے میں کرپشن کے خاتمے میں مدد ملی اور ریونیو افسران کی بدعنوانی کا راستہ روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹائزیشن سے محصولات کی وصولی میں شفافیت آئی جبکہ سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بندرگاہوں پر جدید سکینرز اور آلات نصب کیے گئے ہیں۔ وزیرِاعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان اب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کے لیے تیار ہے۔
مزید برآں، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے دیہی علاقوں تک رسائی حاصل کرتے ہوئے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور تکنیکی مہارتیں فراہم کیں جبکہ وفاق، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے سکولوں میں اے آئی کا نصاب متعارف کرا دیا گیا ہے جو مستقبل کی معیشت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔


مشہور خبریں۔
بین الاقوامی تعلقات میں ایک قطبی نظام ماضی کا حصہ بن چکا ہے:پیوٹن
?️ 12 ستمبر 2026سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے برکس سربراہی اجلاس سے خطاب میں
ستمبر
سندھ حکومت کا کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں سخت فیصلوں کا اعلان
?️ 9 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے کورونا کیسز کمیں کمی کے پیش
اگست
سعودی عرب میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںانسانی حقوق کی بہت سی تنظیموں نے سعودی عرب کی کھیلوں
اپریل
سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے:چینی قونصل جنرل
?️ 10 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چینی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ
جون
سعودی عرب میں ایک نوجوان کو مظاہرے میں شرکت کرنے کے جرم میں پھانسی
?️ 15 جون 2021سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ آج صبح
جون
صیہونی حکومت سے عالمی بیزاری کا اظہار اپنے عروج پر
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ایک بزدلانہ اور دہشت گردانہ کارروائی کرتے ہوئے
اگست
وزیر دفاع کا عمران خان کو گرفتار کرنے کا عندیہ
?️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے چئیرمین پی
جولائی
ہنری کسنجر نہ رہے
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: مشہور سیاست دان اور امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری
نومبر