?️
سچ خبریں:امریکی دہشت گرد تنظیم سینٹکام کے ترجمان نے مغربی سعودی عرب میں متعدد فوجی اڈوں کی توسیع کے منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے ترجمان بل اربن نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے مغربی سعودی عرب میں متعدد فوجی اڈے تیار کرنا اور انہیں امدادی اور رسد کے اڈوں میں تبدیل کرنا شروع کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امدادی اڈوں اور لاجسٹک خدمات کی تیاری کا منصوبہ سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل اور ڈرون حملے کے بعد تیار کیا گیا تھا اور یہ کہ سینٹکام مغربی سعودی عرب میں متعدد فوجی اڈے تیار کرنے کا ذمہ دار تھا، اس منصوبے پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔
رائے الیوم اخبارکے مطابق اربن نے بتایا کہ سعودی عرب نے ان اڈوں کی تعمیر اور توسیع کے لئے ادائیگی کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ہنگامی منصوبہ ہے جو فوج کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے اور یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس کا مطلب خطے میں امریکی موجودگی میں اضافہ کرنا ہے،یادرہے کہ پچھلے ہفتے سینٹکام کے کمانڈر جنرل کینتھ میک کینزی نے کچھ اڈوں کا دورہ کیا اور فوجی اڈوں ، طیاروں اور ہتھیاروں کو اڈوں پر منتقل کرنے کا اعلان کیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ ان کو ہنگامی رسد کے مراکز کے طور پر کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ان اڈوں میں کنگ فہد پورٹ ، شاہ فیصل ایئر بیس اور طائف میں کنگ فہد اڈہ شامل ہیں،امریکہ کے اس منصوبے سے سعودی عرب پر امریکہ کے اثر رسوخ کا بخوبی اندازہ لگایا جاتا ہے کہ وہ اڈے اس ملک میں اپنی موجودگی اور ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی پھیلانے کے لیے تیار کررہا ہے اور اس کا خرچ سعودی حکومت دے رہی ہے جبکہ یہ ملک خود معاشی بحران کے دہانے تک پہنچ چکا ہے اور بے روزگاری کو کر آئے دن متعدد شہروں میں لوگ مظاہرے کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
نواز شریف کو برطانیہ سے گرفتار کیا جا سکتا ہے
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد
اگست
روسی صدر پیوٹن کا رکن ممالک کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے کا منصوبہ
?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پوتین نے جمعہ کے روز اجتماعی سلامتی معاہدہ
نومبر
میں بھی قاتلانہ حملے کا شکار ہوں: سارہ نیتن یاہو
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے مطابق نیتن یاہو
نومبر
جرنیلوں کی جنگ نیتن یاہو کے مفادات کو پورا کرتی ہے: عبرانی میڈیا
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج کے ڈپٹی چیف آف
جنوری
کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کرکے قید میں رکھا جائے۔ علیمہ خان
?️ 23 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان
اکتوبر
ریاض کا تہران کے لیے اہم پیغام
?️ 4 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ ایک اہم پیغام کے ساتھ تہران آرہے ہیں
جون
متنازع ٹوئٹ: ایف آئی اے کو بیرسٹر گوہر، رؤف حسن کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا
?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے
جون
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اہم تبدیلی کردی
?️ 18 نومبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی سب سےبڑی
نومبر