?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور شاہ حمد بن عیسیٰ آل خليفة کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا اور پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
قصر القضیبیہ آمد پر صدرِ مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، صدر آصف علی زرداری کو بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ وسام الشيخ عيسى بن سلمان آل خليفة من الدرجة الأولى عطا کیا گیا۔ صدر مملکت کو اعلیٰ ترین اعزاز دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
آصف علی زرداری اور بحرین کے شاہ حمد بن عيسى آل خليفة کے درمیان ون آن ون ملاقات میں تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، زراعت، آئی ٹی، صحت، سیاحت اور انفراسٹرکچر میں مشترکہ منصوبوں پر زور دیا۔
انہوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پاک–بحرین تعلقات کا اہم ستون قرار دیا، ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال، اتحاد اور تحمل پر زور دیا گیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دوطرفہ تعلقات کا مضبوط پل ہے، صدر مملکت نے بحرین میں مقیم ایک لاکھ سولہ ہزار پاکستانیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔


مشہور خبریں۔
ریکوڈک ریفرنس پر رائے محفوظ
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریکوڈک منصوبے
نومبر
پابندیوں کا سخت جواب دیں گے:روس
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے عائد
مئی
کیا حقیقت میں نیتن یاہو کے خلاف بغاوت ہونے والی ہے؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: اسرائیل کے فوجی اور سکیورٹی حکام نیتن یاہو کو ہر
اگست
صدر زرداری کی کربلا میں روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری
?️ 24 دسمبر 2025کربلا (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کربلا میں روضہ
دسمبر
ڈاکٹر کے بیٹے کو ڈاکٹر بننے پراقربا پروری نہیں سمجھا جاتا تو اداکاروں کے ساتھ ایسا کیوں؟ علی سفینا
?️ 29 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار و میزبان علی سفینا نے کہا ہے
اکتوبر
پنڈوراپیپرز میں شامل شخصیات اور کمپنیوں کا معاملہ زیر بحث
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پنڈوراپیپرز میں شامل افراد کیخلاف ممکنہ کارروائی پرتبادلہ
اکتوبر
کیڈٹ کالج وانا حملہ: فیلڈ مارشل نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی
?️ 12 نومبر 2025وانا (سچ خبریں) کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے
نومبر
ایران جنگ کے اثرات ؛بھارت میں توانائی بحران
?️ 11 مئی 2026سچ خبریں:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے خلاف جنگ کے بعد
مئی