?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی، معیشت کی بنیادوں کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کی بہتری کیلئے بہترین اقدامات جاری ہیں، معاشی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا وقت کا تقاضا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا، پی آئی اے کی نجکاری سے قومی خزانے پر مالی بوجھ کم ہوگا اور ایئرلائن جدید خطوط پر استوار ہوگی، پی آئی اے کی نجکاری کے عمل سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں، شفافیت اورمؤثر کارکردگی کیلئے ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی، حکومتی اداروں میں شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، معاشی ترقی کیلئے صرف باتوں سے آگے بڑھ کر ڈلیوی پر توجہ دینی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اپریل 2023 تک ملک کو کئی چیلنجز درپیش تھے، پاکستان میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین پوٹینشل موجود ہے، آج تمام بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیز پاکستانی معیشت کو مستحکم قراردے رہی ہیں، ہمیں سنگین معاشی عدم توازن ورثے میں ملا، ہماری اولین ترجیح صرف اورصرف پاکستان کے طویل مدتی مفادات ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں اصلاحات صرف کمیٹیوں، ٹاسک فورسز اورپالیسی ڈرافٹس تک محدود رہیں، وزیراعظم کی قیادت میں معاشی اصلاحات پر واضح مقصد کے ساتھ عملدرآمد جاری ہے، ملکی معیشت کی درستگی محض عارضی اقدامات سے نہیں بلکہ مضبوط بنیادوں سے ممکن ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ کی اپوزیشن کو صلح کی پیش کش
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید نے ن لیگ کو صلح
مئی
ان کو خوف تھا عمران خان جنرل فیض کو لگا دے گا اور اگر ایسا ہوگیا تو ان کا مستقبل تباہ ہوجائے گا:عمران خان
?️ 22 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ
جون
اسرائیل نے ایران کے ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے سے متعلق اطلاعات واشنگٹن کو فراہم کی ہیں:امریکی میڈیا
?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران
جولائی
صہیونی ذرائع نے تل ابیب شہر کے ٹرین سسٹم پر سائبر حملہ کی تصدیق کی
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے پیر کی شام تل ابیب لائٹ ریل
جولائی
اردن کے ہسپتال میں دردناک حادثہ، آکسیجن ختم ہونے کے باعث متعدد مریض ہلاک ہوگئے
?️ 14 مارچ 2021عمان (سچ خبریں) اردن کے ہسپتال میں اس وقت دردناک حادثہ پیش
مارچ
الجولانی کے وزیر خارجہ علاقائی دورے کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:الجولانی حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی، عرب ممالک کی حمایت
جنوری
سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے الجوف اور البیضاء صوبوں پر بمباری کی
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا
جنوری
پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کا احتجاج
?️ 9 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین اراکین
جون