بھارتی میڈیا کی نظر میں شہید رہبر کی تشییع جنازہ میں سب سے اثر انداز منظر

تشییع جنازہ

?️

سچ خبریں:بھارتی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہید رہبر ایران کی تشییع جنازہ کے دوران 14 ماہ کی زہرا محمدی گلپایگانی کے چھوٹے تابوت نے عالمی ذرائع ابلاغ اور عوامی توجہ کو سب سے زیادہ اپنی جانب متوجہ کیا اور جنگ کے انسانی پہلو کو نمایاں کر دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ انڈیا ٹوڈے نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ شہید رہبر ایران کی عظیم الشان تشییع جنازہ کے دوران ان کی 14 ماہ کی ان کی نواسی زہرا محمدی گلپایگانی کا چھوٹا تابوت دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ اور عوامی رائے کے لیے سب سے زیادہ اثر چھوڑنے والا منظر بن گیا۔

آیت اللہ خامنہ ای کے جسد خاکی کے پہلو میں موجود چھوٹا تابوت تشییع جنازہ کی نمایاں ترین تصویر کیسے بن گیا کے عنوان سے شائع ہونے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تہران میں لاکھوں سوگواروں، شہید رہبر ایران کی تصاویر اور سوگواری کے مناظر کے درمیان 14 ماہ کی زہرا محمدی گلپایگانی کا چھوٹا تابوت اس تقریب کی سب سے زیادہ دل کو چھو لینے والی تصویر بن کر سامنے آیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ننھی بچی کا تابوت شہید رہبر ایران اور خاندان کے دیگر شہداء کے تابوتوں کے ساتھ رکھے جانے سے یہ تقریب محض ایک سیاسی اور قومی اجتماع نہیں رہی بلکہ انسانی غم و الم کی ایک گہری تصویر میں تبدیل ہو گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ شہید رہبر ایران کی تشییع جنازہ امریکہ اور صہیونی حکومت کے حملوں کے بعد قومی اتحاد، استقامت اور اسلامی جمہوریہ کے تسلسل کی علامت تھیں، تاہم 14 ماہ کی اس بچی کی تصویر نے دیگر تمام علامتوں سے بڑھ کر لوگوں کے ذہنوں پر گہرا اثر چھوڑا۔

رپورٹ کے مطابق 14 ماہ کی زہرا محمدی گلپایگانی کی اپنے خاندان کے دیگر تابوتوں کے ساتھ موجود تصویر کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطوں کے ذرائع پر وسیع پیمانے پر نشر کیا گیا، جس کے نتیجے میں عوامی توجہ سیاسی مباحث سے ہٹ کر جنگ کے انسانی نتائج کی جانب مبذول ہوئی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حریفوں سے عراقی اور کویتی تلوار بازوں نے ملنے سے کیا انکار

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عراق کی قومی فینسنگ ٹیم نے صیہونی حکومت کی ٹیم کا

طوفان الاقصیٰ کو اسرائیل کی تباہی تک جاری رکھیں گے: انصاراللہ

?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں: یمن کی تحریک انصاراللہ کے دفتر سیاسی کے رکن حزام الاسد

ٹرمپ کا دعویٰ: ہمارے پاس غزہ کے بارے میں اچھی خبر ہے

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات اور غزہ

حکومت کا پی ٹی آئی کے تین ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے پر غور

?️ 27 مئی 2022کراچی(سچ خبریں)حکومت کا شاہ محمود، فواد چوہدری، شیریں مزاری کے استعفے منظور

پنجاب حکومت کا کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے اہم فیصلہ

?️ 1 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے کورونا کی چوتھی لہر کا مقابلہ کرنے

عراق میں امریکی سفارت خانہ اس ملک کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا اڈا بن چکا ہے:عراقی مزاحمتی تحریک

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک النجبا کے سیاسی بیورو کے ایک رکن نے

حکومت نے کیا اپوزیشن کی سازش کو بے نقاب: شبلی فراز

?️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خیریں) اسلام آباد میں سینیٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے تجربات سے استفادہ کرنے کی سوچ میں

?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:پاکستان کی افغانستان کے ساتھ سرحدی اور عدم تحفظ کے عوامل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے