امریکہ کی مغربی سعودی عرب میں اپنے فوجی اڈوں کی توسیع

امریکہ کی مغربی سعودی عرب میں اپنے فوجی اڈوں کی توسیع

🗓️

سچ خبریں:امریکی دہشت گرد تنظیم سینٹکام کے ترجمان نے مغربی سعودی عرب میں متعدد فوجی اڈوں کی توسیع کے منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے ترجمان بل اربن نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے مغربی سعودی عرب میں متعدد فوجی اڈے تیار کرنا اور انہیں امدادی اور رسد کے اڈوں میں تبدیل کرنا شروع کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امدادی اڈوں اور لاجسٹک خدمات کی تیاری کا منصوبہ سعودی دارالحکومت ریاض پر میزائل اور ڈرون حملے کے بعد تیار کیا گیا تھا اور یہ کہ سینٹکام مغربی سعودی عرب میں متعدد فوجی اڈے تیار کرنے کا ذمہ دار تھا، اس منصوبے پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔

رائے الیوم اخبارکے مطابق اربن نے بتایا کہ سعودی عرب نے ان اڈوں کی تعمیر اور توسیع کے لئے ادائیگی کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ہنگامی منصوبہ ہے جو فوج کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے اور یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس کا مطلب خطے میں امریکی موجودگی میں اضافہ کرنا ہے،یادرہے کہ پچھلے ہفتے سینٹکام کے کمانڈر جنرل کینتھ میک کینزی نے کچھ اڈوں کا دورہ کیا اور فوجی اڈوں ، طیاروں اور ہتھیاروں کو اڈوں پر منتقل کرنے کا اعلان کیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ ان کو ہنگامی رسد کے مراکز کے طور پر کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ان اڈوں میں کنگ فہد پورٹ ، شاہ فیصل ایئر بیس اور طائف میں کنگ فہد اڈہ شامل ہیں،امریکہ کے اس منصوبے سے سعودی عرب پر امریکہ کے اثر رسوخ کا بخوبی اندازہ لگایا جاتا ہے کہ وہ اڈے اس ملک میں اپنی موجودگی اور ہمسایہ ممالک میں دہشتگردی پھیلانے کے لیے تیار کررہا ہے اور اس کا خرچ سعودی حکومت دے رہی ہے جبکہ یہ ملک خود معاشی بحران کے دہانے تک پہنچ چکا ہے اور بے روزگاری کو کر آئے دن متعدد شہروں میں لوگ مظاہرے کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صومالیہ تل ابیب کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: صہیونی میڈیا

🗓️ 10 جولائی 2022سچ خبریں:    صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے

صیہونی کابینہ کے حالیہ فاشسٹ رویے کے برعکس نتائج برآمد ہوئے ہیں:عطوان

🗓️ 21 فروری 2023سچ خبریں:عرب زبان تجزیہ نگار نے فلسطین میں جاری کئی اہم واقعات

ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات پر اتفاق ہوگیا، اسحٰق ڈار

🗓️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ

کورونا وائرس کے نقطہ آغاز کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے پاس کافی ثبوت موجود نہیں ہیں

🗓️ 28 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے امریکی انٹلیجنس

صہیونی وزیر کی فلسطینیوں کو پھانسی دینے کی شرمناک درخواست

🗓️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:  اسرائیل کے چینل 14 ٹیلی ویژن نے گزشتہ رات فلسطینیوں

پشین ، سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 مبینہ حملہ آور ہلاک

🗓️ 26 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا

صدر مملکت کا پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران کیلئے ملٹری ایوارڈز کا اعلان

🗓️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج،

صہیونی فوج کا اپنی نئی ہلاکتوں کا اعتراف

🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے