🗓️
سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے واشنگٹن اور بیجنگ کی حکومتوں کو دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک کے درمیان تنازعات انسانیت کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کا خیال ہے کہ چین کے ساتھ ساتھ امریکہ بھی دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، اکانومسٹ میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کسنجر نے اس سوال کہ کیا امریکہ اور چین کے درمیان تنازعات کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کے لیے تعلقات قائم کرنا ممکن ہے،کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ اور چین کے صدور ملتے ہیں تو امریکہ کے صدر کو کہنا چاہیے کہ اس وقت دنیا کے سب سے بڑا خطرہ ہمارے دو ممالک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہاس لحاظ سے کہ ہم (امریکہ اور چین) انسانیت کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایسی صورت حال سے بچنے کی کوشش کرنے کے لیے ہمیں آپس میں اتفاق کرنا چاہیے،سابق امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کو نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شامل کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ بہترین ہتھیاروں اور کم تجربہ کار قیادت والا ملک بن گیا ہے۔
یہ بیان کرتے ہوئے کہ روس اب کوئی روایتی خطرہ نہیں ہے، کسنجر نے وضاحت کی کہ دوسری طرف یوکرین یورپ کے بہترین ہتھیاروں اور براعظم میں کم سے کم اسٹریٹجک قیادت کے تجربے کے ساتھ فعال طور پر خود کو تبدیل کر رہا ہے،انہوں نے یہ تجزیہ بھی کیا کہ اگر یوکرین میں روس کا خصوصی فوجی آپریشن ماسکو کے حق میں ختم نہ ہوا تو دنیا کو ایک ناخوش روس کے ساتھ ساتھ ایک ناخوش یوکرین کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بارے میں نیتن یاہو کا دعویٰ
🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل سے بات کرتے ہوئے نیتن یاہو نے
دسمبر
ہم نے آزادی کے لیے خون دیا ہے: یمنی عہدہ دار
🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک میں
جولائی
نصراللہ کی دھمکیوں کا صیہونیوں پر اثر
🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں:لبنان کے ساتھ متنازعہ سمندری علاقے میں صیہونی حکومت کی کسی
اگست
افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشت گردوں کا خطرناک حملہ، ایک درجن کے قریب پولیس افسر ہلاک ہوگئے
🗓️ 24 جون 2021برکینا فاسو (سچ خبریں) افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشت گردوں نے
جون
امریکہ اور مغرب روس کے خاتمے کا خیال اپنے ذہن سے نکال دے
🗓️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:جمعرات کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کونسل آف اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ
دسمبر
صیہونی حکومت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی حامی
🗓️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے وحشیانہ حملوں
جولائی
فرانسیسی شہروں میں اسٹریٹ لائٹنگ میں کمی
🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک
دسمبر
مجھ سے شادی کے بعد عورتیں میرے شوہر کے پیچھے پڑ گئیں، اشنا شاہ
🗓️ 20 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ ان
دسمبر