?️
اقوامِ متحدہ کا افغانستان و پاکستان میں جنگ بندی کا خیرمقدم
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد ہونے والی عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے اور فریقین سے مستقل امن کے لیے مذاکرات جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ گوتریش خطے کی صورتحال کو گہری تشویش کے ساتھ مانیٹر کر رہے ہیں کیونکہ جھڑپوں میں متعدد عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی ٹیمیں افغانستان میں زمینی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسپین بولدک کے علاقے میں کم از کم 17 شہری جاں بحق اور 346 زخمی ہوئے ہیں۔دوجارک نے مزید بتایا کہ پکتیکا، پکتیا، کنڑ اور ہلمند صوبوں میں بھی ماضی کی جھڑپوں کے دوران 16 سے زائد شہریوں کی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔
انہوں نے تمام فریقوں کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری اور شہریوں کے تحفظ پر زور دیا۔پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان چار روزہ خونریز لڑائی کے بعد عارضی جنگ بندی طے پائی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان رپورٹس پر گہری تشویش ہے جن کے مطابق اسرائیلی قید سے واپس آنے والے فلسطینیوں کی لاشوں پر تشدد اور ممکنہ ماورائے عدالت قتل کے آثار پائے گئے ہیں۔دوجارک نے کہا کہ یہ رپورٹس نہایت پریشان کن ہیں اور ہم ایک بار پھر زور دیتے ہیں کہ بین الاقوامی قانون کی تمام خلاف ورزیوں کا احتساب ہونا چاہیے۔
ترجمان کے مطابق، اقوامِ متحدہ کے معاون برائے انسانی امور ٹام فلیچر نے مصر کے راستے رفح بارڈر کا دورہ کیا اور کہا کہ یہ راستہ غزہ کے لیے امدادی سامان پہنچانے کا بنیادی ذریعہ ہے۔
تاہم ابھی تک رفح گزرگاہ مکمل طور پر نہیں کھولی گئی، جس کے باعث مصر سے آنے والی امداد کو اسرائیلی علاقے کرم شالوم کے راستے طویل اور سست رو عمل سے گزرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے متعدد بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کو ویزے جاری نہیں کیے اور ان کے لیے امدادی سامان غزہ بھیجنے پر بھی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
اس کے باوجود، دوجارک کے مطابق، اقوامِ متحدہ اور اس کی شراکت دار تنظیمیں آتشبس سے پیدا ہونے والے محدود مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صرف ایک دن میں اقوامِ متحدہ کے 21 شراکت داروں نے 9 لاکھ 60 ہزار کھانے تقسیم کیے، جبکہ اقوامِ متحدہ کے تعاون سے چلنے والی نانوائیوں نے ایک لاکھ سے زائد دو کلوگرام روٹی کے پیکٹ تیار کیے۔
یونیسف نے 10 لاکھ سے زائد بچوں کے ڈائپرز تقسیم کیے، اور عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے تین ٹرک طبی سامان غزہ کے مرکزی اسپتالوں کو فراہم کیے جن سے 10 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج ممکن ہو سکے گا۔
دوجارک کے مطابق، اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور (OCHA) نے شمالی غزہ کے راستوں کی صفائی مکمل کر لی ہے تاکہ مستقبل میں امداد کے راستے براہِ راست کھولے جا سکیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پوٹین بھارت روانہ, واشنگٹن اور نئی دہلی کے تجارتی تعلقات میں پیچیدگی کے آثار
?️ 4 دسمبر 2025 پوٹین بھارت روانہ, واشنگٹن اور نئی دہلی کے تجارتی تعلقات میں
دسمبر
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے
?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
ستمبر
جنرل سلیمانی کے قتل میں اسرائیل کا کردار؛صیہونی کمانڈر کی زبانی
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انسداد انٹیلی جنس تنظیم آمان کے سابق سربراہ
جنوری
پاکستانی طالبہ علینا اظہر کو عالمی ادارے نے "گلوبل ایڈووکیٹ آف پیس ایوارڈ” سے نواز دیا
?️ 24 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کی ہونہار طالبہ اور کم عمر سماجی کارکن
جون
بجٹ ہماری پالیسی اور فیصلوں کی عکاسی کرے گا
?️ 5 جون 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد
جون
کیا صیہونی عبرانی عیدیں سکون سے منا سکیں گے؟
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی عبرانی عیدیں صیہونی مخالف مزاحمتی کاروائیوں کے خوف کے
ستمبر
فلسطینی مسئلہ میں امریکی سفارت کاری کی موت
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے مقبوضہ علاقوں کے حالیہ دورے
فروری
اتنی آسانی سے نہیں نکلیں گے
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:لندن میں تعینات سعودی سفیر نے ایک تقریر میں کہا کہ
مارچ