?️
جہانیاں: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی ہے۔
پنجاب کے شہر جہانیاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف کامیابی افواج پاکستان کی جرات، بہادری اور اللہ کے فضل و کرم کا نتیجہ ہے،پنجاب میں ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور سڑکوں کے منصوبوں سے عوامی ریلیف یقینی بنایا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ شبانہ روز محنت سے ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے،ملکی معیشت کے تمام اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، بھارت کے خلاف عظیم فتح نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتدار سنبھالا تو ملک کو شدید معاشی بحران اور دیوالیہ کا سامنا تھا، گزشتہ ڈیڑھ سال میں دیوالیہ کے خطرے سے نکل کر معاشی استحکام کی راہ اختیار کی، ہمیں دیانت اور محنت کے ساتھ دن رات کام کرنا ہوگا۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کی، تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات سے بالاتر ہوکر قومی مفاد میں مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کی ترقی ہی سب کی کامیابی ہے، ملک کے خوابوں کو حقیقت بنانا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف دفاعی میدان میں عظیم فتح نصیب ہوئی، غزہ میں جنگ بندی بڑی انسانی خدمت ہے، پاکستان کو کردار ادا کرنے پر فخر ہے اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آیئے! مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں، مریم نواز اور اُن کی ٹیم نے پنجاب میں محنت، دیانت اور خلوص سے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی۔


مشہور خبریں۔
کورونا:ملک بھر میں مزید 30 مریض جاں بحق
?️ 6 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے ملک بھر میں وار
فروری
یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کا اعلان، اے آئی ویڈیوز سے کمائی بند
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنی نئی مونیٹائزیشن پالیسی جاری
جولائی
غزہ میں 42 روزہ جنگ بندی کی کہانی کیا ہے؟
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے رائے الیوم کے ایک مضمون میں جو بائیڈن
مئی
اسپیکر سے ملاقات، پی ٹی آئی وفد اجتماعی استعفوں کی منظوری پر مُصر
?️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے
دسمبر
حکومت پنجاب کا اہم قدم، رمضان پیکیج کے لئے 7 ارب روپے کا اعلان
?️ 15 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک اہم قدم اٹھاتے
مارچ
پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب
?️ 1 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت
فروری
تنقید سے بچانے کے لیے ترکی کے اندر گمراہ کن جملے
?️ 7 اکتوبر 2026سچ خبریں: مکہ دفاعی معاہدے کے تحت ترکی کی سعودی عرب میں
اکتوبر
فرانسیسی اپوزیشن رہنما کا اس ملک کے صدر سے اہم مطالبہ
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانس کی دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کی رہنما
ستمبر