سلمان خان کی نئی ویڈیو سے مداح  تشویش میں مبتلا

سلمان خان کی نئی ویڈیو سے مداح  تشویش میں مبتلا

?️

ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور شہناز گِل کے درمیان  گفتگو سننے کے بعد سلمان خان کے مداحوں کو بہت زیادہ تشویش ہوئی ہے کہ کیا سلمان خان کی کوئی گرل فرینڈ ہے جبکہ  اب تک  تو سلمان خان کے بارے میں یہ کہا جاتا رہا ہے کہ وہ اکیلے ہیں اور انہوں نے شادی بھی نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 15 کےفنالے کا ٹیزر انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔اس ویڈیو میں بگ باس کے میزبان سلمان خان شہناز گِل کے ساتھ دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں شہناز گِل کہتی ہیں کہ’ وہ اب پنجاب کی کترینہ کیف سے انڈیا کی شہناز گِل ہوگئی ہیں کیونکہ انڈیا کی کترینہ کیف تو اب پنجاب کی کترینہ کیف بن چکی ہیں‘۔شہناز گِل کی اس بات سے سلمان خان بھی اتفاق کرتے نظر آرہے ہیں۔اس کے بعد شہناز گِل سلمان خان سے کہتی ہیں کہ’سر، آپ خوش رہو بس‘۔

اتنی بات کہنے کہ بعد شہناز، سلمان خان سے معذرت کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ’ کہیں وہ زیادہ تو نہیں بول رہی ہیں‘۔شہناز گل نے سلمان خان سے مزید کہا کہ’ سر آپ سنگل زیادہ اچھے لگتے ہیں‘۔اس بات کا جواب دیتے ہوئےسلمان خان نے کہا کہ’جب وہ سنگل ہوجائیں گے پھر زیادہ اچھے لگیں گے‘۔

سلمان خان کی بات سنتے ہی شہناز نے سوال کیا کہ’ کیا آپ ابھی کسی کے ساتھ ہیں؟شہناز گِل کے اس سوال پر ناظرین زور سے تالیاں بجاتے ہیں جبکہ سلمان خان تھوڑا سا شرما کر مسکرا دیتے ہیں۔اب سلمان خان اور شہناز گِل کی یہ گفتگو سننے کے بعد سلمان خان کے مداحوں کو تشویش ہے کہ کیا سلمان خان کی کوئی گرل فرینڈ ہے۔

 

مشہور خبریں۔

لاپتا صحافی عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب، بحفاظت گھر پہنچ گئے

?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے

آرمی چیف کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، جیو اسٹریٹجک صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

?️ 6 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ

پنجاب کا نیابلدیاتی ایکٹ اگلے چند روز میں منظور ہوجائے گا

?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا

صہیونیوں کا ایک اور جنگی جرم

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: ثمین الخیطان، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمیشن

صدارتی انتخاب: آصف زرداری، محمود اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

?️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدارتی انتخاب کے لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر چین روانہ

?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 2روزہ دورے پر چین

صیہونی فضائیہ کی سب سے بڑی کمزوری

?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:چونکہ صیہونی فوج نے اپنی سرمایہ کاری کا بڑا حصہ فضائیہ

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی خاتون شہید

?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ علاقوں میں اپنے جرائم جاری رکھتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے