?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایسے مرد سے کبھی شادی نہیں کریں گی جنہیں ان کے شوبز میں کام کرنے سے مسئلہ ہوگا۔
یشما گل نے حال ہی میں ’365 نیوز‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فیمنزم سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے پوڈکاسٹ میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کیوں اپنی دوست ہانیہ عامر کی سالگرہ کی پارٹی پر لاکھوں روپے خرچ کیے۔
پروگرام کے دوران اداکارہ نے فیمنزم پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ ان چیزوں میں نہیں پڑتیں لیکن ان کا خیال ہے کہ ہر کسی کو اپنے اپنے مکمل حقوق ملنے چاہیے۔
اداکارہ کے مطابق مرد اور خواتین کی الگ الگ خصوصیات ہیں، ہر کسی کی اپنی اہمیت اور حقوق ہیں، مرد کبھی خاتون والے کام نہیں کر سکتے اور نہ عورتیں مردوں والے کام کر سکتی ہیں، اس لیے ہر کسی کی اپنی جگہ اور اپنے حقوق ہیں اور ہر کسی کو اپنے اپنے مکمل حقوق ملنے چاہیے۔
بیویوں کے مقابلے مقابلے شوہروں کے جلد مر جانے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر مرد اس لیے جلد مرجاتے ہیں، کیوں کہ وہ پہلے ہی زائد العمر ہوتے ہیں۔
ان کے مطابق ماضی میں یہ رواج ہوتا تھا کہ مرد خود سے 15 سال کم عمر خواتین سے شادیاں کرتے تھے، شاید اسی وجہ سے مرد جلد مر جاتے ہوں گے۔
شادی پر بات کرتے ہوئے یشما گل نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے ایک میریج بیورو سے رابطہ کیا، جس نے ان سے لڑکا دکھانے سے پہلے 4 لاکھ اور لڑکا دکھانے کے بعد 4 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے آج تک کسی سے کوئی رومانوی تعلقات نہیں ہیں، وہ انتہائی شریف لڑکی ہیں۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے یشما گل نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی شادی اور ممکنہ شوہر پر بات کر چکی ہیں اور اب بھی ان کے وہی خیالات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کریں گی جو ان کے کام، اوقات، اہل خانہ اور ماحول کو سمجھتا ہوگا۔
ان کے مطابق وہ ایسے شخص سے رشتہ ازدواج میں بندھیں گی جو کہ خاندان کی عزت کرنے والا ہوگا اور جسے ان کے شوبز میں کام کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
یشما گل کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی ایسے شخص سے شادی نہیں کریں گی، جنہیں اس کے شوبز میں کام کرنے سے مسئلہ ہوگا۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کی مقدمات کے اخراج کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین
اپریل
پشاور: کورکمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج کا معاملہ،فضل الہیٰ کی گرفتاری کا خدشہ
?️ 4 دسمبر 2022 پشاور:(سچ خبریں) پشاور میں 3 نومبر کو کورکمانڈر کی رہائش گاہ
دسمبر
کیا واشنگٹن یمن میں امن مذاکرات کی ناکامی کے بارے میں سوچ رہا ہے؟
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے متعلقہ مذاکرات کے
اپریل
ٹرمپ نے بائیڈن کو کن القابات سے نوازا؟
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملک کے موجودہ
جولائی
غزہ کی نسل کشی صیہونی حکومت کی جنگی حکمت عملی کا حصہ ہے: طالبان
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی طرف سے رفح میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ
مئی
حالیہ ناکامیوں کے بعد یوکرین کی فوجی کمان میں تبدیلیاں
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: دی ڈے سائٹ کے مطابق، متعدد فوجی شکستوں کے بعد،
مارچ
ٹرمپ: میں شاید مستقبل قریب میں چین کا دورہ کروں گا
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ چینی صدر
جولائی
غزہ میں نسل کشی 600 دن تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اب 6 دن کی جنگ نہیں رہی
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی آگ اور خون کے ملبے تلے جل
مئی