یوم تکبیر پر عام تعطیل؛ کراچی انٹر بورڈ کے 28 مئی کو ہونیوالے امتحانات ملتوی

امتحان

?️

کراچی (سچ خبریں) حکومت سندھ کی جانب سے 28 مئی 2025 کو یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ غلام حسین سہتو نے بتایا کہ 28 مئی کو لیے جانے والے پرچے کو سندھ حکومت کی جانب سے یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔ غلام حسین سہتو کے مطابق 28 مئی کو صبح اور دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے بوٹنی اور انگلش کے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں، ملتوی شدہ پرچے 30 مئی کو انہی اوقات میں لیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق 28 مئی کو صبح 9 بجے سے 11 بجے کے دوران ہونے والا بوٹنی پرچہ اول (نئے و پرانے کورسز، فیل طلبہ کے لیے) 30 مئی کو مقررہ وقت پر لیا جائے گا۔

28 مئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہونے والے انگلش (نارمل) پرچہ اول (نئے و پرانے کورسز، فیل طلبہ کے لیے)، انگلش ایڈوانسڈ پرچہ اول (فیل طلبہ کے لیے) 30 مئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ اعلان میں امتحانی مراکز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، طلبہ اپنے متعلقہ امتحانی مراکز پر جاکر امتحان دے سکیں گے۔

مشہور خبریں۔

مزاحمتی محاذ کی زد میں اسرائیل کے حساس ترین ٹھکانے

?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں فوجی ٹھکانوں اور اڈوں، نیوکلیئر ری ایکٹرز وغیرہ

نیتن یاہو امریکہ سے کیا لے کر آئے؛صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ نیتن یاہو کی قیادت

صحافی عمران ریاض کی عبوری ضمانت 28 نومبر تک منظور

?️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سیشن کورٹ لاہور نے آئی جی پنجاب اور قانون

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، قانون بن گیا

?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر)

بائیڈن کا سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ ملتوی: امریکی میڈیا

?️ 4 جون 2022سچ خبریں:  جب کہ بعض صیہونی ذرائع ابلاغ نے جو بائیڈن کے

برطانیہ نے افغانستان کا سفر کےسے روکا

?️ 23 جون 2023سچ خبریں:برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے برطانوی شہریوں

صیہونی حکومت کے ساتھ ترکی کا تنازع، سچائی یا سیاسی کھیل؟

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ ہفتے اپنی تمام

غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سعودی عرب کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ دشمنی

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:  متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے