وطن واپسی پر نواز شریف کے ساتھ آئین و قانون کے مطابق سلوک ہوگا، وزیر اطلاعات

?️

کراچی: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اس ملک کی عدالت اور اس وقت کی حکومت کی اجازت سے ملک سے باہر گئے ، وہ جب تشریف لائیں گے تو ملک کے آئین و قانون کے حساب سے ان کے ساتھ سلوک ہوگا۔

کراچی پریس کلب کے دورہ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کراچی پریس کلب میرا پرانا گھر ہے جو جمہوریت کے ارتقامیں ایک اہم مورچہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی ایک تاریخی حیثیت ہے، فکر، علم و دانش کی آزادی اور عوام کے حق حکمرانی میں کراچی پریس کلب کا کردار لائق تحسین ہے، دور آمریت میں بھی کراچی پریس کلب سے جمہوریت کے لیے توانا آواز ابھری، آج بھی پاکستان کے محنت کش، مظلوم عوام اپنا دکھ درد سنانے کراچی پریس کلب آتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں، ان کی ملازمتوں سے متعلق مسائل موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت ایک آئینی و قانونی حکومت ہے، ہمارے دور میں صحافیوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے پرنسپل انفارمیشن افسر کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، الیکشن کمیشن بااختیار آئینی ادارہ ہے، اس کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے اندر آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد کرائے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کی ہر طرح سے مدد کرے گی اور الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، 30 نومبر تک حلقہ بندیاں مکمل ہو جائیں گی، اس کے بعد الیکشن کی حتمی تاریخ بھی دے دی جائے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں موجود قیمتوں سے ہوتا ہے، موجودہ نگران حکومت کے انتظامی اقدامات کی وجہ سے ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے جس کا اثر پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر بھی پڑتا ہے، امید ہے کہ آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ محترم نواز شریف صاحب تین مرتبہ اس ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں، وہ ایک بہت بڑی سیاسی جماعت کے قائد ہیں، وہ جیل کی دیواریں توڑ کر لندن نہیں گئے تھے، اس ملک کی عدالت اور اس وقت کی حکومت کی اجازت سے باہر گئے تھے، وہ جب تشریف لائیں گے تو جو ملک کے آئین اور قانون کے حساب سے ان کے ساتھ سلوک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ جب وہ تشریف لائیں گے تو اس سے پہلے وہ کوئی حفاظتی ضمانت لیں گے یا نہیں، میرے علم میں نہیں ہے کہ وہ کس عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، کیا وہ اپنی سزا کی معطلی کے لیے کوئی درخواست دیں گے، مجھے نہیں معلوم کہ عدالت کیا فیصلہ کرے گی، یہ ایسے سوالات ہیں جن کا جواب نگران حکومت نے نہیں دینا۔

مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ اس سوال کا جواب نواز شریف نے خود دینا ہے یا پھر اس کا جواب ملک کے آئین اور قانون کے نظام نے دینا ہے ، میں اس پر مزید قیاس آرائی نہیں کروں گا۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف جنگ کے اثرات پر عالمی میڈیا کا رد عمل

?️ 27 جولائی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جنگ کے بعد عالمی میڈیا میں اس کے

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فوجی تعلقات کیوں بڑھے؟

?️ 20 فروری 2026 سچ خبریں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2025 کا   اسٹریٹجک

 شاباک کا سربراہ مجرم اور جھوٹا ہے ، اسے جیل جانا چاہیے:انتہاپسند صیہونی سیاستدان  

?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق انتہاپسند وزیر برائے داخلی سلامتی ایتمار

چوبیس گھنٹے میں سعودی اتحاد کی الحدیدہ میں 189 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:یمنی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب الحدیدہ صوبے میں

عمران خان کی قید عام قیدی سے بھی سخت ہے ان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی، علیمہ خان

?️ 4 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ

یمن اور سعودی اتحاد نے 2000 سے زائد قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:  یمنی POW کمیٹی کے سربراہ نے سعودی اتحاد کے ساتھ

صیہونیوں کو تھکا دینے والا ماسٹر مائنڈ رمزی الاسود

?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:1995 میں صہیونی انٹیلی جنس سروس موساد کے عناصر نے فلسطینی

ٹرمپ کے خلاف فرد جرم عائد

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:مین ہٹن کی ایک بنچ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے