?️
کراچی (سچ خبریں) حکومت سندھ کی جانب سے 28 مئی 2025 کو یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ غلام حسین سہتو نے بتایا کہ 28 مئی کو لیے جانے والے پرچے کو سندھ حکومت کی جانب سے یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔ غلام حسین سہتو کے مطابق 28 مئی کو صبح اور دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے بوٹنی اور انگلش کے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں، ملتوی شدہ پرچے 30 مئی کو انہی اوقات میں لیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق 28 مئی کو صبح 9 بجے سے 11 بجے کے دوران ہونے والا بوٹنی پرچہ اول (نئے و پرانے کورسز، فیل طلبہ کے لیے) 30 مئی کو مقررہ وقت پر لیا جائے گا۔
28 مئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہونے والے انگلش (نارمل) پرچہ اول (نئے و پرانے کورسز، فیل طلبہ کے لیے)، انگلش ایڈوانسڈ پرچہ اول (فیل طلبہ کے لیے) 30 مئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ اعلان میں امتحانی مراکز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، طلبہ اپنے متعلقہ امتحانی مراکز پر جاکر امتحان دے سکیں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ میں امریکہ کی ایک چھت اور دو ہوا
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:الاقصی طوفان آپریشن کو اس طرح سے ڈیزائن اور نافذ کیا
جنوری
پیوٹن کے ترکی کے دورے کے چیلنجز کیا ہیں؟
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:روسی صدر کے دورہ ترکی کے بارے میں اقوام متحدہ اور
فروری
صیہونی ہمارے انتخابات میں حصہ لینے کے مخالف ہیں:حماس
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے ایک ممبر نے اعلان کیا کہ
مارچ
صیہونی فوج میں شدید افرادی قلت؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ صہیونی فوج کو
اپریل
سعودی عرب کی باگ ڈور ایک ظالم اور قاتل حکومت کے ہاتھ میں ہے: ہل
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا ہل نے امریکی کانگریس سے سعودی عرب سے
دسمبر
ایران کے وزیر خارجہ سعودی عرب میں
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے صحافیوں سے
اگست
چین نے کھل کر ایران کے جوہری حق کی حمایت کر دی
?️ 5 فروری 2026چین نے کھل کر ایران کے جوہری حق کی حمایت کر دی
فروری
آسمان بند وینزویلا؛ کیا ٹرمپ نئے فوجی مہم جوئی کے دہانے پر ہیں؟
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف
دسمبر