راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکیورٹی چیلنجز پر مشترکہ قومی ردعمل اپنانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دل لگا کر ذمہ داری سے کردار ادا کریں۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، شرکاء کو مجموعی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، پاکستان کو درپیش چیلنجوں سے بھی انہیں آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی شرکاء نے ملاقات کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قومی سلامتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ قومی جواب دینے کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے، اب قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دل لگا کام کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، آرمی چیف نے کہا کہ آرمی اپنی آپریشنل تیاریوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، فوج تمام خطرات سے ملک کو بچانے کیلئے پرعزم ہے، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ جاری ہے، جس میں ارکان پارلیمنٹ سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کی نمائندگی موجود ہے۔
مشہور خبریں۔
نصف صدی قبل فلسطینیوں کو مصر جلاوطن کرنے کے صہیونی منصوبے بے نقاب
فروری
پاکستان میں ایکس کی سروس تاحال بند
مارچ
روس نے شام پر اسرائیلی حملہ غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا
جون
فلسطینیوں کی نسل کشی میں گوگل کی شراکت؛امریکی اخبار کا اعتراف
جنوری
بی بی سی کے مشرق وسطیٰ کا ڈائریکٹر موساد کا جاسوس نکلا
جنوری
شاہ سلمان کی بشارالاسد کو عرب رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت
مئی
رواں مالی سال کے دوسری ششماہی میں درآمدات میں اضافہ
مئی
پینٹاگون نے شام سے روسی افواج کے کچھ حصے کی یوکرین منتقلی کا دعویٰ کیا
مئی