حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید سنای دی

?️

گوجرانوالہ: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید سنای دی، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کہتے ہیں کہ اکتوبر سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بہت کم رہ جائے گی، ایک ماہ بعد بجلی کی قیمت نیچے آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں پر ریلیف ایک ماہ کے لیے تھا، مشکل ترین وقت گزر چکا، اب ہم بہتری کی جانب گامزن ہیں، سیللاب کے بعد تباہ ہونے والے بجلی کے نظام کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے، اب معمول کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، دن رات کی محنت کے بعد بجلی کا نظام بحال کیا ہے کیوں کہ بہت ساری جگہوں پر بجلی کے کھمبے گر گئے تھے۔

وفاقی وزیر نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتنہ اور فساد اگلے چند ماہ میں ایکسپوز ہوجائے گا، کسی جتھے کے پاس جلسے کے لیے 10کروڑ روپے ہیں، وہ 10 کروڑ روپے سیلاب متاثرین کے لیے استعمال ہونے چاہئیں، پنجاب حکومت کے پاس سیلاب متاثرین کے لیے پیسے نہیں ہیں مگر پنجاب حکومت کے پاس وزراء کے لیے گاڑیاں خریدنے کے لیے پیسے ہیں، حالت یہ ہے کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور پی ٹی آئی جلسوں اور تشہیر میں کروڑوں روپے لگا رہی ہے۔

خرم دستگیر نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے برطانیہ سے آئے 54ارب روپے بھی لوٹے ہیں، ان لوگوں نے چوری کی مگر یہ جواب دینے کیلئے تیار نہیں، بجلی کے ہر ایک بل پر عمرانی ٹھپہ لگا ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے تحریک انصاف نے کیا، ان کے پاس توشہ خانہ کا کوئی جواب نہیں ہے، معلوم نہیں جو ڈیم فنڈ اکٹھا ہوا تھا وہ کہاں ہے؟ ہماری حکومت نے ان سب باتوں کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کی حکمت عملی اپنائی ہے، جتنا ممکن ہوسکا وزیراعظم نے بجلی بلوں میں ریلیف دیا۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر سے فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ بہت کم رہ جائے گی، جس کے باعث ایک ماہ بعد بجلی کی قیمت نیچے آئے گی، ہم نے پاکستان کو بچانے کے لیے اپنی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا، تاہم اب مشکل ترین وقت گزر چکا ہے اور ہم بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا غزہ جنگ دوسرے ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے؟

?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک فلسطینی ماہر نے صیہونی حکومت کی جنگ کے دوسرے

فوجی بغاوت کے بعد گیبون کی امداد روکنے کا منصوبہ

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ جب تک

افغانستان سے تائیوان تک؛ دوسرے ممالک کے دفاع کے لیے واشنگٹن کے خیالی وعدے

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے ایک بیان میں افغانستان کے بحران کو یاد

ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت 38 افراد جاں بحق، 29 زخمی

?️ 21 نومبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ضلع کرم میں مسافر

لبنانی جوانوں کا صیہونی رپورٹر کو انٹرویو دینے سے انکار

?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ موسم گرما میں منعقد ہونے والے مختلف بین الاقوامی مقابلوں

 وینزویلا نے روس، چین اور ایران سے فوجی مدد مانگ لی:امریکی میڈیا کا دعوٰی

?️ 1 نومبر 2025 وینزویلا نے روس، چین اور ایران سے فوجی مدد مانگ لی:امریکی میڈیا

پی ٹی آئی کی شکست پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 20 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا بلدیاتی انتخابات میں پی

بلوچستان پاکستان کا حصہ کبھی الگ نہیں ہوسکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 2 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے