?️
سچ خبریں: ایک فلسطینی ماہر نے صیہونی حکومت کی جنگ کے دوسرے ممالک تک پھیلانے پر تشویش کا اظہار کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق علی برکہ نامی فلسطینی ماہر نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید کی ہے کہ امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر وہ جنگ میں داخل ہوا تو یہ جنگ دوسرے ممالک میں بھی پھیل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ کے بارے میں بحرین کا حیران کن بیان
یاد رہے کہ اس سے قبل صیہونی حکومت پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے اچانک حملے جس کے نتیجے میں دونوں فریقوں کے درمیان ہمہ گیر جنگ چھڑ گئی،کے تین دن بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں حماس کے حملوں کی شدید مذمت کی۔
بائیڈن نے کہا کہ ہم واضح الفاظ میں کہتے ہیں کہ ہم اسرائیل کے ساتھ ہیں۔
اپنی 10 منٹ کی تقریر میں امریکی صدر نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 1000 سے زائد اسرائیلی مارے جا چکے ہیں جن میں 14 امریکی بھی شامل ہیں۔
ان کی نائب کملا ہیرس کے ساتھ ساتھ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن ان کے پیچھے کھڑے تھے جب بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ حماس فورسز کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والوں میں امریکی بھی شامل ہیں۔
تاہم انہوں نے ان کی تعداد کی وضاحت نہیں کی لیکن کہا کہ انہوں نے امریکی حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کاروائی کریں،انہوں نے کہا کہ صدر کی حیثیت سے میرے لیے یرغمال بنائے گئے امریکیوں کی حفاظت سے زیادہ کوئی ترجیح نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ کا کیا ہوگا؟
بائیڈن نے فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ یہ زخم کبھی نہیں بھرین گے، اب بھی بہت سے خاندان ایسے ہیں جو اپنے پیاروں کاشدت سے انتظار کر رہے ہیں ،وہ نہیں جانتے کہ وہ زندہ ہیں یا مردہ یا یرغمال ہیں۔


مشہور خبریں۔
صہیونی حکومت بچ کر رہے
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ چیمبر نے صیہونی حکومت کی مہم
جولائی
حماس کے شیڈو یونٹ کے بارے میں عبرانی میڈیا کی رپورٹ جس نے سب کو بے ہوش کر دیا
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا:
نومبر
انگلینڈ میں "فلسطینی شہداء برائے انصاف” مہم کا آغاز
?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: انگلینڈ میں "فلسطین ایکشن” تحریک پر پابندی کے اعلان کے
ستمبر
سعودی عرب اور 10 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے مشرق میں 10 ممالک کی شرکت کے ساتھ
فروری
نیتن یاہو کی وجہ سے اسرائیلی عوامی دباؤ میں
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: حالیہ دنوں میں صیہونی قیدیوں کے خاندانوں اور اسرائیلی عوامی
مئی
امریکی بجٹ میں 163 ارب ڈالر کی کمی
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ، نے وفاقی بجٹ میں اگلے سال
مئی
میرواعظ عمر فاروق کا نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ
?️ 2 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
پاک بھارت میچ کیلئے جیب سے خریدی گئی ٹکٹ ضائع گئی:شیخ رشید
?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے
اکتوبر