?️
کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان کر دیا۔
سانحہ گل پلازہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سانحہ کے ایک ہفتے بعد بھی سیاست ہو رہی ہے، ملبہ کسی پر ڈالنے کی سازش نہیں چلے گی، ذمہ داروں کا تعین کرکے سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے کہتا ہوں شاید آپ کو درست بات نہیں بتائی گئی، مراد علی شاہ پوچھیں کہ مشینری ٹھیک کام کیوں نہیں کر رہی؟ جس کا باپ مارا گیا ہے اس کے بیٹے پر لاٹھی چارج کیوں؟ مائیں انصاف کیلئے بھیک مانگ رہی ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا ٹیکس بھی دیں اور جان بھی دیں، کوئی سیاست کرے گا تو سب کا کچہ چٹھہ کھول دوں گا، انتظامیہ نے مجرمانہ غفلت کی، پردہ ڈالنے نہیں دوں گا۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کہوں گا کہ کراچی آپ کا منتظر ہے، فیلڈ مارشل دیکھیں یہاں زیادتی کس نے کی ہے، انہوں نے جاں بحق افراد کے ورثا کو ایک، ایک پلاٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔


مشہور خبریں۔
پاپولر فرنٹ: غزہ کے لیے امدادی جہازوں کو چھوڑنا توہین آمیز ہے
?️ 10 اگست 2025سچ خبریں: پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے اعلان کیا
اگست
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل
?️ 11 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست
فروری
فلسطینیوں کی شہریت منسوخ کرنے کے لیے صیہونیوں کے بہانے
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی عدالت عظمی بے بنیاد بہانوں سے فلسطینیوں کی شہریت منسوخ
جولائی
امریکہ کو کیوبا کے خلاف فوجی حملے پر غور کرنا چاہئے:امریکی عہدہ دار
?️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے میامی کے میئر فرانسس سواریز
جولائی
سعدالحریری لبنانی صدر کے درمیان کس بات پر اختلاف ہے؛اہم وزارتوں کے کوٹے
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:ایک لبنانی اسڑاٹیجسٹ کا کہنا ہے کہ سعد الحریری آئین کو
جولائی
شامی علویوں نے جولانی کے حامیوں کے دن پر ملک گیر ہڑتال کی
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: شام کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں نے شامی علوی سپریم
دسمبر
طوفان الاقصیٰ کیوں انجام پایا؟
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ محض ایک اچانک کارروائی نہیں تھی بلکہ ایک حتمی
اکتوبر
شام میں علوی خواتین کو "الجولانی” دہشت گردوں نے کیا اغوا
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: معلوماتی ذرائع کے مطابق، گزشتہ چند مہینوں میں سوریہ کے
جولائی