گورنر سندھ نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا

کامران ٹیسوری

?️

کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان کر دیا۔

سانحہ گل پلازہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سانحہ کے ایک ہفتے بعد بھی سیاست ہو رہی ہے، ملبہ کسی پر ڈالنے کی سازش نہیں چلے گی، ذمہ داروں کا تعین کرکے سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے کہتا ہوں شاید آپ کو درست بات نہیں بتائی گئی، مراد علی شاہ پوچھیں کہ مشینری ٹھیک کام کیوں نہیں کر رہی؟ جس کا باپ مارا گیا ہے اس کے بیٹے پر لاٹھی چارج کیوں؟ مائیں انصاف کیلئے بھیک مانگ رہی ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا ٹیکس بھی دیں اور جان بھی دیں، کوئی سیاست کرے گا تو سب کا کچہ چٹھہ کھول دوں گا، انتظامیہ نے مجرمانہ غفلت کی، پردہ ڈالنے نہیں دوں گا۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کہوں گا کہ کراچی آپ کا منتظر ہے، فیلڈ مارشل دیکھیں یہاں زیادتی کس نے کی ہے، انہوں نے جاں بحق افراد کے ورثا کو ایک، ایک پلاٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔

مشہور خبریں۔

تحریک انصاف کی مالی دستاویزات کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی

?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی

لبنان سے معاہدہ ایک بڑی غلطی ہوگی:صیہونی وزیر داخلہ

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر داخلہ ایتمار بن گویر نے لبنان کے ساتھ کسی

ہیومن رائٹس واچ کا اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے یورپی یونین سے مطالبہ

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: یورپ اینڈ میڈیٹرینین ہیومن رائٹس واچ نامی تنظیم، جس نے غزہ

غزہ میں امریکی منصوبے کی تفصیلات

?️ 9 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ

دیگ سے زیادہ چمچے گرم

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں سعودی اور اماراتی سرکاری میڈیا صیہونی میڈیا

زرقان الٹراسونک میزائل ٹیسٹ کا تسلسل2024 میں پھر شروع ہوگا:روس

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:روسی وزارت دفاع کے باخبر لوگوں نے اعلان کیا کہ ماسکو

فیصل ایدھی فلسطین جائیں گئے

?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن

لبنانی حزب اللہ کا فلسطینی مجاہدین کے پیغام

?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے اس بات پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے