?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کیلئے اقدامات بہت ضروری ہیں، درخت کاری نہایت ضروری ہے ، بڑے بڑے ممالک گلوبل وارمنگ کو سنجیدہ نہیں لے رہے، بل گیٹس جیسے لوگ کہہ رہےہیں آج دنیا کا خیال نہ رکھا تو پھر کچھ کر نہیں سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ملک میں گرین فنانسنگ میں جدت سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماحولات کی بہتری،جنگلات لگانا آئندہ نسل کیلئے ضروری ہیں، ہمیں 10ارب درخت کے ہدف کو پوراکرنا ہے ، ملک میں نیشنل پارکس بڑھانا ،درخت اگانا بہت ضروری ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ صحرائی علاقوں میں بھی درخت لگانا وقت کی ضرورت ہے ، ماحولیات کی بہتری کیلئےچین نے حال میں بہت کام کیا ہے، ہمارے لئے فائدہ ہے کہ ہم نئی نئی تکنیک سے سیکھ سکتے ہیں ، درخت لگانے کیلئے بچوں میں آگاہی مہم خوش آئند ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت بنگلادیش سے بھی اچھی ہے ، ہم نے اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کی قدر نہیں کی ، ماحول کی بہتری کیلئے اقدامات میں پاکستان لیڈ لے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمننگ کیلئے اقدامات بہت ضروری ہیں ، 20سال پہلے گلوبل وارمنگ پر بات کرنے پر لوگ ہنستے تھے ، ابھی بھی بڑے بڑے ممالک گلوبل وارمنگ کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔
عمران خان نے مزید کہا اب جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سے دنیا میں خوف بڑھنے لگا ہے ، دنیا کوخوف آنا شروع ہوا کہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کا احساس نہیں کیا، بل گیٹس جیسے لوگ کہہ رہےہیں آج دنیا کا خیال نہ رکھا تو پھر کچھ کر نہیں سکیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے نبیﷺنے1500سال پہلےجوکہاتھاوہ آج حقیقت ہے، نبیﷺنےفرمایاکہ دنیاکیلئےایسےجیوجیسےہزارسال جیناہے اور اپنے لئے ایسے جیو جیسے کل مرجانا ہے۔
مشہور خبریں۔
10 دن میں 500 مرتبہ بمباری؛ اسرائیل شام سے کیا چاہتا ہے؟
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے طویل عرصے سے شام پر اپنے حملوں کو
دسمبر
جنوبی شام کو دوسرا لبنان نہیں بننے نہیں دیں گے:صہیونی وزیر جنگ
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے شام کے جنوبی حصے میں
فروری
انڈرسی کیبلز امریکی جاسوسی کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:انڈر سی فائبر آپٹک کیبلز دنیا کی ڈیجیٹل معیشت کی
مئی
کینیڈا میں مسلمان خاندان کے بیہمانہ قتل کا معاملہ، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بڑا قدم اٹھالیا
?️ 9 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستانی نژاد
جون
مقبوضہ علاقوں میں بے شمار بلیک آؤٹ کی وجہ کیا ہے؟
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: میڈیا کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کے بعض علاقوں میں
جنوری
بلوچستان میں دہشتگردی پر وزارت خارجہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے بھارتی
فروری
شام کے خلاف سب سازشیں ناکام ہو چکی ہیں: شامی وزیر خارجہ
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ شامی فوج کی
نومبر
مغربی ممالک کے نقاب اتر چکے ہیں: روس
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے یورپ میں اپنے شہریوں کے خلاف امتیازی
مارچ