کورونا وائرس: ملک بھر میں  مزید 92 افراد کا انتقال

پاکستان: کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار جاری ہونے کے نتیجہ میں   گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 92 افراد جاں بحق ہوگئے اور2 ہزار28 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 22 ہوگئی، تاہم پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 989، سندھ میں 3 لاکھ 20 ہزار 488، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 450، بلوچستان میں 25 ہزار 370، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 608، اسلام آباد میں 81 ہزار 446 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 344 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار99 ہے اور 8 لاکھ 52 ہزار574 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار132 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار73، خیبرپختونخوا 4 ہزار113، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 285 اور آزاد کشمیر میں 549 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 24 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 37 لاکھ 6 ہزار 563 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 50 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہے۔

مشہور خبریں۔

رواں سال پاکستان کی معیشت کو عالمی چیلنجز کا سامنا رہے گا، رپورٹ

?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی عالمی اقتصادی صورتحال کی حالیہ رپورٹ

نواز شریف نے اقتدار میں آ کر انہی سے ٹکرانا ہے جو انہیں وزیراعظم بناتے ہیں، بلاول بھٹو

?️ 19 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

غزہ میں نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی؛قطری عہدیدار کا اظہار خیال

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک قطری عہدیدار نے لبنان اور غزہ میں صہیونی ریاست

شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا

?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ

وزیر خزانہ کا ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے متعلق اعلامیہ

?️ 25 فروری 2021ویب ڈیسک (سچ خبریں) وزیر خزانہ نے پیرس میں ایف اے ٹی

کیا امریکی کانگریس بائیڈن کا بھی ٹرمپ والا حشر کرنے والی ہے؟

?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے کہا کہ وہ امریکی

نواز شریف کی واپسی سے قبل لندن میں مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم سے مشاورت

?️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) لندن میں گزشتہ روز مسلم لیگ (ن)کے ہیڈکوارٹرز اسٹین

کاٹز کو ضمیر کا واضح انتباہ: اسرائیلی فوج منہدم ہو رہی ہے

?️ 17 دسمبر 2025سچ خبریں: نیتن یاہو اور کاٹز کے نام ایک واضح اور شفاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے