صدر مملکت نے بجلی کے کنیکشنز سے متعلق ’ناقابل عمل‘ بل واپس بھجوادیا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے الیکٹرسٹی جنریشن، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن (ترمیمی) بل 2022 ’نظرِ ثانی‘ کے لیے پارلیمان کو واپس بھجوادیا۔

 آئین کی دفعات 48(1) اور 75 (1) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز پر واپس بھجوایا گیا۔ مذکورہ بل کو اب دوبارہ منظوری کے لیے پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کی جانب سے پیش کیے گئے اس پرائیویٹ بل کو 2 دسمبر 2022 کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں منظوری دی گئی تھی۔

اگر کوئی رکن قومی اسمبلی حکومتی وزیر نہ ہو تو اس کی پارلیمان میں پیش کردہ قانون سازی کو پرائیویٹ بل کہا جاتا ہے۔

اس بل میں ریگولیشن آف جنریشن، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن الیکٹرک پاور ایکٹ 1997 کے سیکشن 18 (1) میں ترمیم تجویز کی گئی تھی۔

ترمیم کی وجوہات بتاتے ہوئے بل میں کہا گیا کہ اگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں باقاعدگی سے بل بھرنے والے ان صارفین کے بجلی کے کنیکشنز بھی کاٹ دیتی ہیں جن کے پڑوسی نادہندہ ہوں۔

اس اقدام کو باقاعدگی سے بل بھرنے والوں کے ساتھ ’ناانصافی‘ قرار دیتے ہوئے اس مجوزہ قانون سازی میں ایسا میکانزم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا جو اس عمل کو روک دے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام پاور ڈویژن کی جانب سے بل پر تحفظات کے اظہار کے بعد اٹھایا گیا۔

پارلیمان جو بھی بل منظور کرتی ہے اسے وزیراعظم کی جانب سے صدر کو بھجوایا جاتا ہے تا کہ ان کی منظوری سے وہ قانون بن جائے۔

مذکورہ بل وزیراعظم کی میز پر گزشتہ 3 ماہ سے موجود تھا جنہوں نے اسے صدر کی منظوری کے لیے نہیں بھجوایا تھا۔

حکمراں اتحاد کے ایک آئینی ماہر نے رابطہ کرنے پر کہا کہ حکومت کی مخالفت کے باوجود بل بظاہر منظور ہوچکا تھا اس لیے وزیراعظم نے اسے فوری طور پر صدر مملکت کی منظوری کے لیے نہیں بھجوایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر پارلیمانی امور نے یہ بل صدر کو بھجوایا تھا جو آئین کے مطابق 14 روز کے اندر اس کی منظوری دینے کے پابند ہیں۔

آئینی ماہر نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے بل کو اتنے عرصے اپنے پاس رکھ کر کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا کیوں کہ آئین میں صدر کو بل بھجوانے کے لیے وقت کی قید نہیں۔

انہوں نے وزیراعظم کے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے مزید کہا کہ بل کے متن پر عملدرآمد کرنا بجلی کی کمپنیوں کے لیے ’ناقابل عمل ہے‘۔

تاہم انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ وزیراعظم کو اپنی تجویز صدر مملکت کو جلد از جلد بھجوانی چاہیے تھی۔

مشہور خبریں۔

دہشت گرد ملک بھر میں اپنا اثر ورسوخ بڑھا رہے ہیں، رپورٹ

?️ 6 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں

طالبان نے کابل کے بش بازار کا نام بدل کر مجاہدین رکھا

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ طالبان نے افغانستان کے

وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

?️ 18 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود

پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ وزیراعظم

?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

طولانی شٹ ڈاون کے بعد امریکی حکومت بحال،سیاسی بحران برقرار

?️ 14 نومبر 2025 طولانی شٹ ڈاون کے بعد امریکی حکومت بحال،سیاسی بحران برقرار امریکہ

موت کی گھات صیہونیوں کی منتظر

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان

خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم

?️ 6 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس عمران خان کو لے کر عدالت روانہ

?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے